06:27 pm
بے نظیر بھٹو نے اپنے دور میں منگنی کا اعلان کیسے کیا تھا؟جانیں دلچسپ حقائق اس خبرمیں

بے نظیر بھٹو نے اپنے دور میں منگنی کا اعلان کیسے کیا تھا؟جانیں دلچسپ حقائق اس خبرمیں

06:27 pm

پاکستان کی سابقہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی آج رات ہونے جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہر طرف بختاور کی منگنی کے چرچے ہیں۔ جب سے ان کی منگنی کی خبر منظرِ عام پر آئی ہے لوگوں نے مختلف تبصرے شروع کردیے، کسی نے ان کو سراہا جبکہ کسی نے تنقید کی۔ بختاور کی منگنی کا کارڈ انتہائی خوبصورت تھا، اس میں بے نظیر اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر لگائی گئی۔ تاہم
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بے نظیر نے ماضی میں اپنی منگنی کا اعلان کیسے کیا تھا؟ آصف علی زرداری اور بے نظیر کی منگنی کو مختلف میگزین اور نیوز چینل نے کور کیا جن میں گارڈین، ٹائم میگزین، واشنگٹن پوسٹ، نیوز ویک، بی بی سی وغیرہ شامل ہیں۔ جوڑے کی منگنی 29 جولائی 1987ء کو لندن میں ہوئی تھی، جبکہ بے نظیر کی آصف علی زرداری سے منگنی کا اعلان پیپلز پارٹی نے لندن سے جاری پریس ریلیز کے ذریعے کیا تھا۔ منگنی کے اعلان کے بعد بے نظیر
کا کہنا تھا کہ ''اپنی مذہبی اور خاندانی ذمہ داریوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے میں اپنی والدہ، نصرت بھٹو کی جانب سے طے کیے رشتے کو آگے بڑھانے پر خوشی کا اظہار کرتی ہوں(رشتہ بے نظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو اور آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور نے طے کیا تھا)۔ میری شادی کسی بھی طرح میرے ملک، عوام اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر اثر انداز نہیں ہوگی''۔ دونوں کی منگنی کی تقریب لندن میں بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی تھی۔ منگنی کے تقریباً پانچ ماہ بعد 18 دسمبر 1987 کو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی شاندار اور تاریخی شادی کراچی میں ہوئی. واضح رہے
بختاور بھٹو کی شادی محمود چوہدری سے آج کراچی میں ہونے جارہی ہے جس میں خاندان کے قریبی لوگ شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت