06:37 pm
وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ وفا ہونے لگا،نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا پہلا گھر بن گیا

وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ وفا ہونے لگا،نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا پہلا گھر بن گیا

06:37 pm

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ اب وفا ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا گھر تعمیر کر دیا گیا ہے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت بنائے جانے والے اس گھر میں 4 بیڈ رومز، اٹیچ واش رومز، 2 ٹی وی لاؤنج، باورچی خانہ اور سٹور روم شامل ہے۔ اس گھر کو خاص فیبریکیٹڈ مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے۔ جس کو ساڑھے 3 مرلے کی جگہ
پر صرف 30 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس گھر کا خاص ڈیزائن 2 منزلوں پر مشتمل ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق اب باقی 49 لاکھ 99 ہزار 999 گھر بننا باقی ہیں۔ اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر ضیاء کا کہنا ہے کہ یہ گھر بنانے میں استعمال ہونے والا پراجیکٹ مکمل طور پر انوائرمنٹ فرینڈلی ہے جو کہ کوریا سے درآمد کیا گیا ہے۔عامر ضیا نے مزید کہا کہ اس میٹیریل کی 50 سالہ گارنٹی ہے جو کہ 5 دہائیوں تک
اپنے رہنے والوں کو ہر قسم کے موسمی اثرات سے بھی بچا کر رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹیرل کو دیمک، آگ یا پانی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس طرح کے اور گھروں کی تعمیر کے لیے اگر پاکستان میں پلانٹ لگایا جائے تو ایک سال میں 18 ہزار گھر تعمیر کیے جا سکیں گے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم عامر ضیا نے یہ بھی بتایا کہ اس میٹیریل سے 2 منزلہ عمارت کے علاوہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کی طرز پر 3 منزلہ عمارت بھی تعمیر کی جا سکے گی جس کو 7 سے 10 دن کے اندر اندر تعمیر کر کے رہائش کے لیے کھولا جا سکے گا۔
 

تازہ ترین خبریں

وہی ہوا جس کا ڈ ر تھا،لاک ڈاؤن۔۔۔!!! دکانیں بند، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بارے بڑی خبر آگئی، نوٹیفکیشن جاری

وہی ہوا جس کا ڈ ر تھا،لاک ڈاؤن۔۔۔!!! دکانیں بند، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بارے بڑی خبر آگئی، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ؟ جانیں

محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ؟ جانیں

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ