06:38 pm
بختاوربھٹوزرداری کےمنگیترکاشاعرانہ اظہارپسندیدگی

بختاوربھٹوزرداری کےمنگیترکاشاعرانہ اظہارپسندیدگی

06:38 pm

کراچی (ویب ڈیسک )حال ہی میں بختاوربھٹو زرداری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھنے والے محمود چوہدری نے بختاورکیلئے شاعرانہ اظہارپسندیدگی کیا ہے۔محمود چوہدری نے انسٹاگرام پرمنگنی کی تقریب کے فوٹو شوٹ سے بختاورکی ایک دلکش تصویرکی ۔گلابی پھولوں کے جھنڈ میں بیٹھی بختاور کی اس آرٹسٹک تصویرکے کیپشن میں انہوں نے لکھا ” بہاروں پھول برساؤ “۔یہ مصرعہ شہرہ آفاق گلوکارمحمد رفیع کے گیت سے لیا گیا ہے جوانہوں نے سال 1966 میں بالی ووڈ کی فلم “سُورج” کیلئے گایا تھا
۔اس پوسٹ کو پسند کرتے ہوئے بختاور نے کمنٹس سیکشن میں دل والا ایموجی بنایا۔بختاورکی منگنی 27 دسمبرکی شام بلال ہاوس کراچی میں ہوئی تھی جس میں انہوں نے لانگ ڈریس کے ساتھ ایمبرائیڈڈ شال زیب تن کی۔جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔انگلینڈ کی یونیورسٹی
آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگری لینے والی بختاور تعلیم کے فروغ کیلئے زیبسٹ یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔پی پی میڈیا سیل کے مطابق محمود چوہدری کے والدین محمد یونس اور والدہ ثریا بیگم کا تعلق پرانے لاہور سے ہے، جو 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے اور سخت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اپنے کاروبارکی بنیاد رکھی۔محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ ان کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ سیکنڈری اسکولنگ کیلئے برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف درہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

وہی ہوا جس کا ڈ ر تھا،لاک ڈاؤن۔۔۔!!! دکانیں بند، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بارے بڑی خبر آگئی، نوٹیفکیشن جاری

وہی ہوا جس کا ڈ ر تھا،لاک ڈاؤن۔۔۔!!! دکانیں بند، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بارے بڑی خبر آگئی، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ؟ جانیں

محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ؟ جانیں

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ