11:02 pm
آصفہ بھٹو زرداری کی تعلیم کتنی ہے ان کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے اور اچانک سیاست میں انٹری کیسے ہوئی،دلچسپ رپورٹ

آصفہ بھٹو زرداری کی تعلیم کتنی ہے ان کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے اور اچانک سیاست میں انٹری کیسے ہوئی،دلچسپ رپورٹ

11:02 pm

اسلام آباد اپنی پہلی تقریر کرنے والی آصفہ بھٹو زرداری کے بارے میں کچھ ایسی باتیں جولوگ نہیں جانتے۔ شہید ذوالفقار بھٹو کی نواسی، بے نظیر شہید اور آصف علی زرداری کی بیٹی اور بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زردار ی نے ملتان کے پی ڈی ایم جلسے میں اپنی پہلی سیاسی تقریر کی ہے۔ جس کے بعد لوگ ان کی اچانک اس انٹری پر حیران ہیں۔ اور یہ جاننے میںدلچسپی رکھتے ہیں کہ کہیں وہ صرف اس لئے تو جلسے میں شریک نہیں ہوئی کہ بلاول بھٹو زرداری کرونا
کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے۔ اس سے پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ آصفہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔ وہ 1993میں برطانوی دارالحکومت میں لندن میں پیدا ہوئیں۔ اس وقت ان کی عمر 27سال ہے۔انھوںنے برطانیہ کےیونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل ہیلتھ میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی ۔ اور اقوام متحدہ کی انسداد پولیو کی سفیر کے طور پر کام کرنے لگیں۔شاید یہ بات کم لوگ جانتے ہیں کہ آصفہ بھٹوزرداری
ایک بڑی ہی زبردست حکمت عملی کے تحت اپنے آبائی شہر لاڑکانہ میں گزشتہ تین سال سے گھومتی پھرتی اور عام لوگوں سے ملتی جلتی رہتی ہیں۔ان کے مسائل بھی دریافت کرتی ہیں ۔ آصف زردار ی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو خاص طو ر پر یہ سمجھا رکھا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیوں میں اپنے بھائی بلاول بھٹو کے ساتھ رہیں۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ آصف زرداری آصفہ کو بھی پاکستانی سیاست میںپوری طرح ایکٹو رکھنا چاہتے ہیں۔ آصفہ بھٹوکی لوگوں میں مقبولیت اور پسندیدگی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔کئی بار ایسی ویڈیوز منظر عام پر آئیں ۔جن میںکئی بار لوگوں پروٹوکول توڑ کر ان کر قریب آنے اور ان کے ساتھ ویڈیو بنانے
یہاں تک کہ انھیں چھونے اور ان سے ہاتھ تک ملانےکی کوشش کی ۔ اور ان کے پروٹوکول آفیسرز کے ہاتھوں تھپڑاور دھکے بھی کھائے۔ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو زرداری کے ڈھائی لاکھ جبکہ انسٹا گرام پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار فالوورز ہیں۔جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 2.5ملین ڈالر ہے۔ملتان جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری نے ہو بہو اپنی والدہ کا سٹائل اپنا رکھا تھا۔بالکل ویسا ہی مشرقی لباس،خاتون ہونے کے باوجود بلا کااعتماد، نعروں کا جواب دینے کا وہی انداز، نعروں میں ویسا ہی جوشیلا پن ۔ اور لوگوں کا بھی ٹھیک اسی طرح زبردست ریسپانس۔ ایک مختصر سی تقریر کرکے بھی آصفہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ آصفہ سیاست میں کس
حد تک جائیں گی، کیا وہ کامیاب ہوں گی یا نہیں۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال