11:30 am
میری اہلیہ خواجہ سرا ہے،عدالت اس کی جنس۔۔بیوی کو خواجہ سراء   قرار دینے کی شوہر کی درخواست پر عدالت نےفیصلہ سنادیا

میری اہلیہ خواجہ سرا ہے،عدالت اس کی جنس۔۔بیوی کو خواجہ سراء قرار دینے کی شوہر کی درخواست پر عدالت نےفیصلہ سنادیا

11:30 am

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کا میڈیکل کرواکے اس کی جنس کا تعین کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شہری عبدالقیوم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کی اہلیہ ایک خواجہ سراء ہے اور اس کے والدین نے دھوکہ سے اس کی شادی مجھ سے کروادی، شک پہنچنے پر میں نے میڈیکل کروانے کا کہا تو میری بیوی
گھر چھوڑ کر چلی گئی، عدالت سے درخواست ہے کہ اہلیہ کامیڈیکل کرواکے اس کی جنس کا تعین کرے۔مقدمے کے دوران خاتون کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عبدالقیوم نے اپنی بیوی کو خود گھر سے نکال دیا جب اس نے اپنے جہیز اور نان ونفقہ کا دعویٰ کیا تو شوہر نے اس پر الزام لگادیا کہ وہ خواجہ سراء ہے۔سماعت کےدوران عدالتی معاون نے بھی خاتون کے میڈیکل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے عبدالقیوم کو اپنے الزامات کو ثابت کرنے
کیلئے ٹھوس شواہد دینا ہوں گے، فیملی کورٹ صرف الزام کی بنیاد پر خاتون کے میڈیکل کا حکم نہیں دے سکتی۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فیملی کورٹ خاتون کے میڈیکل کروانے سے متعلق درخواست پر دوبارہ سماعت کرے اور جنس کے تعین سے متعلق درخواست کو زیر التوا رکھا جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیملی کورٹ خاتون پر لگائے گئے الزامات پر اسے طبی معائنے کیلئے مجبور نہ کرے، خاتون اگر اپنی رضا مندی ظاہر نہ کرے تو فیملی کورٹ جو مناسب سمجھے فیصلہ کردے، جنس کے تعین کیلئے میڈیکل کروانے کا حکم ناگزیر صورتحا ل
میں ہی جاری کیا جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق پرائیویسی کسی بھی شخص کا بنیادی حق ہے اس لیے عدالت کو کسی بھی فریق کے میڈیکل کیلئے حکم دینے سے پہلے حالات کو پرکھنا چاہئے، بنیادی حقوق کا قانون خواجہ سراؤں کے ساتھ کسی بھی امتیازی سلوک سے منع کرتا ہے۔یاد رہے کہ عبدالقیوم نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے سے قبل فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جہاں سے خاتون کے میڈیکل کی درخواست مسترد ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ