07:46 pm
اسحاق ڈار برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شدید گھبرا گئے

اسحاق ڈار برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شدید گھبرا گئے

07:46 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران تیز و تند سوالات پر بے حد گھبرا گئے۔پوچھے گئے سوالات کے دوران اسحاق ڈا رکبھی زبان ہونٹوں پر پھیرتے، کبھی ہکلاتے ، کبھی کھانستے اور کبھی بوکھلا جاتے۔ کچھ سوالات تو ایسے تھےجن کے جواب میں سابق
وزیرخزانہ نے نو کہنے پر ہی اکتفا کیا۔اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ ان کی پاکستان میں صرف ایک جائیداد تھی جو حکومت نے چھین لی، بیٹوں کا دبئی میں ایک ولا ہے، وہ وہاں 17 سال سے کاروبار کر رہے ہیں۔اس انٹرویو میں اسحاق ڈار کی بوکھلاہٹ اور غیر یقینی انداز میں جوابات پر حکومتی وزرا کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں