11:33 am
پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی  فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

11:33 am


لاہور(ویب ڈیسک )برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نومسلم یوٹیوبر جے جورج ولیم پلفری المعروف جے پلفری پاکستان کے خوبصورت نظاروں اور مہمان نواز لوگوں کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔جے پلفری نے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اپنے وی لاگ کا آغاز ہی لاہور کی بادشاہی مسجد کے نظاروں سے کیا اور کہا کہ ’پاکستان، آپ لوگوں نے اس کے بارے میں بہت کچھ ایسا ویسا سُنا ہوگا لیکن یقین مانیے وہ سب درست نہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پہاڑ، سمندر، دریاؤں، صحرا، ثقافت، تاریخ، مزیداروں کھانوں اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین پاکستان کا سفر میں اپنی زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔‘اپنے وی لاگز میں انہوں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات سمیت اُن تمام مقامات کی سیر کروائی جہاں وہ اب تک جاچکے ہیں۔جے پلفری پاکستان کی لوک موسیقی کو بھی سراہنا نہ بھولے اور رباب کی دھن سے متاثر دکھائی دیے۔غیر ملکی یوٹیوبر پاکستان کے اسٹریٹ فوڈ بالخصوص بریانی اور چائے سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں جے پلفری نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔نو مسلم یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’میں مسلمان ہوگیا‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں یہ کسی کے ساتھ شیئر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا لیکن میرے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے سفر سے بہت سے لوگ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔جے پلفری نے کہا کہ ’میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں اسلام کا پیغام سب کے سامنے لاؤں جو واحدانیت، محبت اور امن کا پیغام ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل انہوں نے تُرکی کی سلیمانیہ مسجد کا دورہ کیا اور آخر کار اپنی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔07 منٹ اور 25 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں انہیں استنبول کی سلیمانیہ مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔جے پلفری نے کہا کہ دنیا بھر میں گھومنے پھرنے کے دوران میں نے حیرت انگیز لوگوں سے ملاقات کی، اپنے اس مستقل سفر کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور تجربہ حاصل لیکن اس کے ساتھ ہی مجھے روحانی وجود کو سمجھنے کا موقع بھی ملا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں رہتے ہوئے مجھے اسلام کی سچائی کا بھی اندازہ ہوا جو انتہائی خوبصورت، پُرامن لیکن سب سے زیادہ غلط فہمی کا شکار مذہب ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کو سمجھنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ اسلام ہی وہ راستہ ہے جس کی مجھے برسوں سے تلاش تھی۔یوٹیوبر نے کہا کہ دنیا بھر میں بہت سارے لوگ آج بھی اسلام کی اصل بنیادوں پر تنقید اور غلط فہمی رکھتے ہیں جبکہ اسلام امن ، یکجہتی، اتحاد اور محبت کا درس دینے والا مذہب ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں جے پلفری نے تمام چاہنے والوں اور حمایت کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ یہ پہلے وی لاگر نہیں جو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والےمعروف وی لاگر خالد العامری، ٹریول وی لاگر ایوا زوبیک، معروف یوٹیوبر کارل راک، اُن کی اہلیہ اور بھارتی وی لاگر منیشا، لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ٹریول وی لاگر ایلین تامیر سمیت دیگر بھی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے وی لاگز شیئر کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

 تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف سطح کے ذمہ دارن کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رابطے تیز کردی

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

اے این ایف کی بڑی کاروائی ۔۔۔ لیک ویو پارک میں منشیات فروش میاں بیوی گرفتار

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

ظلم وانتقام،جبر،دھونس دھاندلی جو اب دیکھی ہےوہ 73سال میں نہیں دیکھی۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ۔ مریم نواز

انگوٹھی ہی کروڑوں کی تھی ۔۔۔ بختاور کی شاندار منگنی میں کتنا خرچہ آیا؟

انگوٹھی ہی کروڑوں کی تھی ۔۔۔ بختاور کی شاندار منگنی میں کتنا خرچہ آیا؟

 کورونا کے وارشہر قائد میں بھی جاری ، ضلع غربی کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

کورونا کے وارشہر قائد میں بھی جاری ، ضلع غربی کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

چیئرمین پی پی پی جنگ جیتنے میں کامیاب ، کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا

چیئرمین پی پی پی جنگ جیتنے میں کامیاب ، کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا

 ایل این جی سکینڈل پر نیب اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے،  مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان

ایل این جی سکینڈل پر نیب اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان

پنڈدادن خان میں موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات، تھانہ پنڈدادن خان سے پولیس ملازم کا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سمیت دو موٹر سائیکل چوری

پنڈدادن خان میں موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات، تھانہ پنڈدادن خان سے پولیس ملازم کا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سمیت دو موٹر سائیکل چوری

اپوزیشن جلسے ختم کرکے کورونا کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دے ، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کا مشورہ

اپوزیشن جلسے ختم کرکے کورونا کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دے ، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کا مشورہ

وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،وفاقی وزیر اسد عمر ، ڈی جی ائی ایس ائی ، کور کمانڈر کراچی اور دیگر حکام کی شرکت

وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،وفاقی وزیر اسد عمر ، ڈی جی ائی ایس ائی ، کور کمانڈر کراچی اور دیگر حکام کی شرکت

پی ڈی ایم کا دھرنا جب بھی ہوا ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگا ، مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان

پی ڈی ایم کا دھرنا جب بھی ہوا ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگا ، مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان