02:07 pm
حکومت کا شاندار اقدام، کن لوگوں کیلئے ماہانہ وظیفے کی منظوری دیدی گئی؟

حکومت کا شاندار اقدام، کن لوگوں کیلئے ماہانہ وظیفے کی منظوری دیدی گئی؟

02:07 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پالیسی کے تحت خصوصی افراد کے اہل خانہ کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے ، جس کے تحت خصوصی افراد کے اہل خانہ کو ماہانہ 2ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ کورونا سے متاثرہ عالمی منظر نامے میں خصوصی افراد کیلئے یہ ایک اہم اقدام ہے ، پالیسی کے تحت خصوصی افراد کو 
ماہانہ 2ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔دوسری طرف عمر کوٹ میں احساس کفالت پروگرام میں مبینہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام مراکز میں حکومتی امداد لینے والی نادار اور مستحق خواتین نے 500 روپے فی کس کٹوتی پر احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں شامل ایک خاتون نے پیسے دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے 500 روپے کاٹے گئے ہیں، ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ زبردستی 500 روپے کاٹ کر ساڑھے گیارہ ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ احتجاج میں شریک خاتون نے بتایا کہ منتیں کرنے پر پوری رقم فراہم نہیں کی جا رہی، بلکہ ساڑھے 11ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد گلے میں پاکستان تحریک انصاف کا کارڈ ڈالے احساس کفالت مراکز میں کچھ افراد کی غیر قانونی سرگرمیوں نے کئی سوالات کھڑے اُٹھا دئے ہیں ، لیکن دوسری جانب حکام نے دعویٰ کیا کہ ان افراد کو پولیس کی مدد سے باہر نکال دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی ایک خاتون ورکر کا کہنا تھا کہ ہماری یہاں ذمہ داری ہے کہ پیسے واپس یا کٹوتی نہیں کرنی ، ہماری ڈیوٹی ببلی رند نے لگائی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے احساس کفالت پروگرام کے ضلع انچارج خدا بخش مہر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس سے غیرذمہ دار افراد کی موجودگی کی شکایت کی جس پر ان افراد کو احساس کفالت مراکز سے باہر نکال دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن  ،امریکا  تعلقات  بحالی کیلئے  لابنگ فرم سے معاہدہ   کرلیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن ،امریکا تعلقات بحالی کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

13 کا ٹولہ تباہی  کی علامت  ،نگران حکومت کی  کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

13 کا ٹولہ تباہی کی علامت ،نگران حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

امریکی کانگریس میں 23 مارچ  کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

امریکی کانگریس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو  آئینی بحران سے بچا لیا  ، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو آئینی بحران سے بچا لیا ، مریم اورنگزیب

آئی  ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں  ، غریب  کیلئے  فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں ، غریب کیلئے فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی  دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام   سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ