02:28 pm
حریم شاہ اورصندل خٹک کیخلاف مبشرلقمان کی درخواست مسترد

حریم شاہ اورصندل خٹک کیخلاف مبشرلقمان کی درخواست مسترد

02:28 pm

لاہور(ویب ڈیسک )لاہورکی سیشن کورٹ نے ٹک ٹاک اسٹارزحریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔دونوں کے خلاف جنوری2020 میں اینکر پرسن مبشرلقمان کی جانب سے  دائرکی جانے والی درخواست میں  الزام عائد کیا گیا تھاکہ حریم شاہ اور صندل خٹک نے ان کا سامان چوری کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایڈیشنل سیشن جج کو آگاہ کیا کہ اس حوالے سے تحقیقات میں صندل خٹک اورحریم شاہ سے کسی قسم کا 
چوری شدہ سامان برآمد نہیں ہوا ۔اس معاملے کاآغازستمبر2019 میں ہوا تھا جب مبشر لقمان کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹارز پراُن کے نجی طیارے میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ایماء پردونوں نے ان کے جہازسے قیمتی اشیاء چرائیں۔مبشرلقمان نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دی تھی ، اوران کا کہنا تھا مناسب کارروائی نہ ہونے پرعدالت سے رجوع کررہاہوں۔دوسری جانب حریم شاہ اوران کی ساتھی صندل خٹک نے جہازمیں بنائی جانے والی ایک ویڈیوکے بعد دعویٰ کیا تھا کہ یہ جہازمبشر لقمان کا تھا جن کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پرحریم اور صندل کی ایک ویڈیوبھی خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں مبشرلقمان سے معافی مانگ رہی ہیں تاہم بعد ازاں ایک اور ویڈیومیں دونوں کی جانب سے موقف سامنے آیا تھا کہ مبشر لقمان نے ہمیں فون کرکے دھمکیاں دی تھیں کہ اگر معافی مانگنے کی ویڈیو نہ بھیجی تو وہ ہمارے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائیں گے لیکن یہ ویڈیو ان کے ذاتی نمبر پر بھیجی گئی تھی جسے ہماری جانب سے کسی اکاؤنٹ پر شیئرنہیں کیا گیا۔حریم کے مطابق معافی مانگنے کی ویڈیو مبشرلقمان نے کافی عرصے بعد سوشل میڈیا پرخود شیئرکی جبکہ اب ہمارا معاملہ عدالت میں ہے۔جنوری 2020 کےآغاز میں اسی معاملے پروفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لاہورمیں ایک شادی کی تقریب کے دوران مبشر لقمان کو تھپڑبھی رسید کیا تھا۔مبشرلقمان نے حریم شاہ سے متعلق ایک طویل ویڈیو جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان پر الزامات عائد کیے تھے۔بعد ازاں پنجاب کے وزیر آب پاشی حسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری آپس میں بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران مبشر لقمان وہاں پہنچے اور دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ،معاملہ اس قدر بڑھا کہ فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑرسید کردیا جس پر دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پراس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں ، اس شعبے میں گھسے ایسے لوگوں کو بےنقاب کرنا سب کا فرض ہے۔حریم شاہ اورصندل خٹک کو متنازع ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل ہوئی ، دونوں نےعام ویڈیوز کے علاوہ سیاستدانوں اورمعروف شخصیات کے ساتھ بھی ویڈیوز بنائیں جن میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن  ،امریکا  تعلقات  بحالی کیلئے  لابنگ فرم سے معاہدہ   کرلیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن ،امریکا تعلقات بحالی کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

13 کا ٹولہ تباہی  کی علامت  ،نگران حکومت کی  کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

13 کا ٹولہ تباہی کی علامت ،نگران حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

امریکی کانگریس میں 23 مارچ  کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

امریکی کانگریس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو  آئینی بحران سے بچا لیا  ، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو آئینی بحران سے بچا لیا ، مریم اورنگزیب

آئی  ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں  ، غریب  کیلئے  فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں ، غریب کیلئے فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی  دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام   سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ