03:25 pm
 لاہور میں ملتان جیسے حالات پیدا کیے تو تصادم اور حادثہ ہوسکتا ہے،رانا ثنا اللہ

لاہور میں ملتان جیسے حالات پیدا کیے تو تصادم اور حادثہ ہوسکتا ہے،رانا ثنا اللہ

03:25 pm

فیصل آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت سیاسی مقدمات درج کرنے میں ورلڈ رکارڈ قائم کررہی ہے، لاہور میں ملتان جیسے حالات پیدا کیے تو تصادم اور حادثہ ہوسکتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان والے حالات لاہور میں پیدا کیے گئے تو کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے ،حکومت سیاسی مقدمات بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کررہی ہے ،حکومت نے گرفتاریاں کیں تو اس کے اثرات بہت گہرے ہوں گے ۔
لاہور جلسہ تیرہ دسمبر کوہو گا جس کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے علاج کیساتھ ساتھ اس نااہل ٹولے کا بھی علاج کریں ،نوازشریف اپنا علاج مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ اندازے سے مقدمے درج کررہے ہیں ،ورکرز کنونشن کے لئے انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا، ہم نے سکیورٹی کے خود انتظامات کیے ،فیصل آباد میں ورکرز کنونشن ہے کوئی جلسہ نہیں ،پانچ ہزار کرسیاں لگائی گئی،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ غیر جانبدار رہے ۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شبلی فراز کہتے ہیں ان کے جلسوں میں لوگ نہیں آتے،دوسری طرف روکتے ہیں،ورکرز کنونشن کو روکنے کیلئے انتظامیہ کل سےخلل ڈال رہی ہے،پنڈی کا شیطان کہتا ہے لوگ جلسوں میں نہیں آتے،رات کو پینا فلیکس بنانےوالے دو افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا،ڈپٹی کمشنر گرفتار افراد کو فی الفور رہا کریں،ملتان میں لوگوں کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا، ملتان میں کریک ڈائون کے بعد بھی جلسہ ناکام نہیں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پانچ روز کے پرول پررہا کیا تاہم حکومت کو چاہیے تھا کہ ان کی ڈیمانڈ کےمطابق پرول پر رہا کرتی۔انہوں نے کہاکہ ترجمانوں نے انتہائی گھٹیابات کی ہے، اس کا حوالہ دینا بھی مناسب نہیں۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز