11:38 am
ارشدملک جیسے جج کون تیار کرتاہے۔۔ مسلم لیگ نے ایک بار پھر الزامات کی پوچھاڑ کردی،

ارشدملک جیسے جج کون تیار کرتاہے۔۔ مسلم لیگ نے ایک بار پھر الزامات کی پوچھاڑ کردی،

11:38 am

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں، اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا۔خصوصی عدالت میں کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ملک صاحب فوت ہو چکے ہیں، اب ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیئے۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بیان دلوانے کے لیے کئی لوگوں کو پکڑا گیا، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرے حق میں بات کی، یہ
لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرِعام پر نہیں لا سکے۔ صدر نون لیگ پنجاب نے کہا کہ میرا تو قومی اسمبلی کا اکاؤنٹ تک منجمد کر دیا گیا ہے، 13 دسمبر کو ان شاء اللّٰہ لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا۔ان کا حکمرانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کورونا وائرس سمیت جہاں مرضی چھپیں، ہم آپ کوجیل بھیج کر ہی دم لیں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے پر اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر عمل کیا جائے گا، گوجرانوالہ اور ملتان کے جلسے ہو گئے تو کورونا وائرس وہاں سے بھاگ گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا کورونا وائرس ہے جو جلسوں سے پہلے آتا ہے، بعد میں بھاگ جاتا ہے، ہم بنی گالہ میں چھپے کورونا وائرس کو بھگا کر دم لیں گے۔نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کے بعد 2 مقدمات درج کیئے گئے، اندازوں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کیئے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اجتماعی استعفوں کی تجویز دی ہے، پی ڈی ایم فیصلہ کرے تو مسلم لیگ نون استعفے دینے کو تیار ہے۔رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف بہت بہتر انداز میں لندن سے قیادت کر رہے ہیں، ریلیوں، استعفوں سمیت کسی معاملے پر مسلم لیگ نون میں کوئی اختلاف نہیں۔

تازہ ترین خبریں

کراچی ضمنی الیکشن، 40 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے ؟انتہائی اہم خبر 

کراچی ضمنی الیکشن، 40 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے ؟انتہائی اہم خبر 

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

بھارت میں کرونا سے  لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

بھارت میں کرونا سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی