01:01 pm
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میجرمحمداکرم شہید کی یاد گار پر حاضری،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میجرمحمداکرم شہید کی یاد گار پر حاضری،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی

01:01 pm

راولپنڈی(روزنامہ اوصاف)1971 کے پاک بھارت معرکہ کے ہیرو میجرمحمداکرم شہیدکا49واں یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم میں میجرمحمد اکرم شہید کی یاد گار پر حاضری دی اور ان کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔اس موقع پر پاک فوج کے دستے کی جانب سے ان کو سلامی بھی دی گئ اورمیجر اکرم سمیت پاک فوج کے تمام شہدا کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔1971 کی پاک بھارت جنگ میں جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر عطا کیا گیا۔


 
میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو ڈنگہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے، ابتداء میں وہ نان کمیشنڈ عہدے کے لئے منتخب ہوئے مگر پھر ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت حاصل کرنے اور خصوصی امتحانات پاس کرنے کے بعد 1963ء میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔ 1965ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ظفر وال سیکٹر میں خدمات انجام دیں جبکہ 1970ء میں میجر کے عہدے پر تقرر کیا گیا۔ 1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیئے۔میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا۔میجر محمد اکرم شہید کا شمار پاک فوج کے ان ہی جانباز افسروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کردی، 1971ءکی جنگ میں ان کی لازوال بہادری و شجاعت پر دشمن بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبریں

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

 عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

 جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

فون پرہیلوہیلوکے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی ،بلاول وزیراعظم پربرس پڑے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

نماز عید کیسے ادا کرنی ہے۔۔حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیئے

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج

قبائلی علاقے میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنیوالوں خلاف مقدمہ درج

کراچی میں تاجر آپے سے باہر ۔۔۔۔۔ رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا

کراچی میں تاجر آپے سے باہر ۔۔۔۔۔ رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا

عید سے دو دن پہلے افطار سے سحری تک کاروبارکی اجازت دی جائے، سندھ چیمبر

عید سے دو دن پہلے افطار سے سحری تک کاروبارکی اجازت دی جائے، سندھ چیمبر

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کاجلاس کل ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کاجلاس کل ہوگا

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارشیں ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارشیں ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شمالی وزیرستان میںشوال کا چاند نظر آگیا۔ کل عید ہوگی

شمالی وزیرستان میںشوال کا چاند نظر آگیا۔ کل عید ہوگی