01:44 pm
آج کی سب سے بڑی خبر !جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کی جائدادیں سامنے لے آئے

آج کی سب سے بڑی خبر !جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں کی جائدادیں سامنے لے آئے

01:44 pm


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اضافی درخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سماعت ٹی وی پر براست راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔ اپنی درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے تعصب سے متعلق میری درخواست پر سماعت نہیں کی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سرکاری عہدیداروں نے میرے اور میرے 
اہلخانہ کے خلاف مہم چلائی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھی لارجر بینچ کا حصہ بنایا جائے اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے میں میری درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جائے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ 19جون 2020 کے فیصلے کے پیرا گراف دو تا 11 پر نظر ثانی کر کے ان کو واپس لیا جائے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے معاملہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھیجنے کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی رپورٹ سے میں اور میری اہلیہ متاثر ہو سکتے ہیں، ایف بی آر کی رپورٹ نہ مجھے اور نہ میری اہلیہ کو فراہم کی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایف بی آر کی رپورٹ بھی صدارتی ریفرنس کی مانند میرے اور میری اہلیہ کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کے لیے میڈیا کو لیک کی گئی۔ نظرثانی کی اضافی درخواست میں انہوں نے کہا کہ جون کے فیصلے سے عدلیہ کی آزادی کو انتظامیہ کے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے جو آئین کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے اپنی درخواستوں میں مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے درخواست میں کہا کہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا لان میں ٹہلتے ہوئے نجی طور پر ریفرنس کے بارے میں بتانے کا مقصد مجھ سے استعفیٰ لینا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے تعصب کے حوالے سے میری درخواست کے دوسرے حصے کی سماعت ہی نہیں کی۔ بیرون ملک جائیداد سے متعلق انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے کئی عہدیداروں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں اورعلم نہیں کہ انہوں نے پاکستان میں اپنے ٹیکس ریٹرنز میں ان جائیدادوں کو ظاہر کیا ہے یا نہیں۔ وفاقی حکومت میں شامل افراد کی جائیدادوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان عہدیداروں میں سید ذوالفقارعباس بخاری، یار محمد رند ، ندیم بابر، شہباز گل، لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، مرزا شہزاد اکبر، فیصل واڈا اور عثمان ڈار شامل ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں کہا کہ ذوالفقارعباس کی 45 ویلنگٹن روڈ لندن میں فلیٹ نمبر 3 جائیداد ہے، یار محمد رند کی اسپرنگ ریزیڈنشل ولا اور انٹرنیشنل سٹی دبئی میں جائیداد ہے، اسی طرح ندیم بابر کا امریکی شہرہیوسٹن میں گھر ہے اور شہبازگل کا بھی امریکا میں گھر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی امریکا میں 13 کمرشل اور 5 رہائشی جائیدادیں ہیں، فیصل واڈا کی بیرون ملک 9 جائیدادیں ہیں، جن میں لندن میں 7، ملائیشیا اور دبئی میں ایک،ایک جائیداد ہے اور عثمان ڈار کی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جائیداد ہے۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے