10:22 am
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار سے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، پیر، منگل کو مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ عبداللہ اور سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پیر سے منگل کے دوران اسلام آباد، پشاور،لاہور، سیالکوٹ، میانوالی،خوشاب
 
،چارسدہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کے پی کےمیں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے اورچترال،دیر،سوات،شانگلہ، بونیر،کوہستان،مانسہرہ،ایبٹ آباد کے پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 1کلومیٹر ہے جبکہ کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہو گا اور کراچی والوں کو سردی زیادہ لگے گی۔

تازہ ترین خبریں

مریم نواز کی بے ربط تقاریر ان کی ذہنی حالت اور کم مائیگی ظاہر کرتی ہے ان کے جلسوں میں گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں ، شبلی فراز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 8 دسمبر کے سربارہی اجلاس کا ابھی تک کوئی ایجنڈہ طے نہیں ہوا ، قمرالزمان کائرہ

تحقیقاتی کمیٹی قائم، خیبر ٹیچنگ ہسپتال واقعہ میں کوتاہی برتنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی- تیمور سلیم جھگڑا

بیگم صفدرکا13دسمبرکوحکومت ختم ہونےکادعویٰ’’بلی کےخواب میں چھیچھڑوں‘‘کےمترادف ہے، فیاض الحس چوہان کا مریم کے بیان پر ردعمل

زیتون کی کاشت،پاکستانیوں کے لیے پیسے کمانے کابہترین موقع پاکستان کے کاشتکار اسے ’خاموش سبز انقلاب‘ کیوں قرار دیتے ہیں؟

شوہر نے گھر سے نکال دیا مگر عظمیٰ نامی اس لڑکی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے سب کے منہ کیسے بند کیے

آکسیجن نہ ملنےکی وجہ سے خیبرٹیچنگ اسپتال میں8مریضوں کی موت بڑاسانحہ ہے،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو سیل کردیا