10:49 am
لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا، فضل الرحمان

لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا، فضل الرحمان

10:49 am

لکی مروت(ویب ڈیسک )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملتان کے بعد اب ہم لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا ہماری تحریک حکومت کے دھڑن تختے تک جاری رہے گی۔لکی مروت میں جے یو آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک عالم اسلام پر موجودہ حکمرانوں کی طرح لوگ مسلط ہیں ہم عالم کفر کے لیے آسان شکار ہیں، موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانونی شکل دے دی،
ہمارے نااہل حکمرانوں نے بھارت کو خطے میں بالادستی دلا دی ہے، پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نااہل حکمران نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت یتیم ہے، اسرائیل کو بالادستی دلائی جا رہی ہے، کورونا وائرس کی آڑ میں بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ تعلیمی اداروں کو فوراً کھول دیا جائے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کو قانونی قرار دیا، پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے ہندوستان کو بالادستی کا موقع فراہم کر دیا، موجودہ حکمران نے امت مسلمہ کو یتیم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا نالائق اور ناجائز حکمران پہلے کبھی نہیں آیا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہماری تحریک اس وقت تک چلتی رہے گی جب تک تمہارا دھڑن تختہ نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے موجودہ ورکرز جو اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں ان کا پشتون قوم سے دور کا بھی واسطہ نہیں، ایسے ورکرز سے خواتین بھی بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو موجودہ حکومت نے تباہ کردیا، پاکستان کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ صفر سے بھی کم سطح پر آگیا، پاکستان کی تاریخ میں معیشت اتنی نچلی سطح پر پہلے کبھی نہیں آئی، اسٹیبلشمنٹ نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، نااہل حکومت، ووٹوں میں دھاندلی اور ملکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے، ملتان میں جو حشر کیا ہے لاہور میں اس سے بھی بدتر حالت کریں گے، حکمران سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے بدمعاشوں کے ساتھ جیل میں بند کر رہے ہیں، ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک موجودہ حکومت کا دھڑن تختہ نہیں ہو جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا، ہم ملتان میں پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم نے موجودہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے