01:19 pm
کورونا بڑھ رہا ہے ،پی ڈی ایم رہنما جلسے جلوسوں کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں،شاہ محمود قریشی

کورونا بڑھ رہا ہے ،پی ڈی ایم رہنما جلسے جلوسوں کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں،شاہ محمود قریشی

01:19 pm

ملتان(روزنامہ اوصاف)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے مفاد کیلئے انسانی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ،کورونا کی صورتحال کے پیش نظرپی ڈی ایم جماعتوں کواپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہیے ،ہمارا موقف ہے کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ایسے میں جلسے جلوس انسانی جانوں کیلئے خطرناک ثابت ہوں گے ۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ یہ سب جانتے ہیں کہ سیاسی عمل کو کوئی محدود نہیں کرسکتا،جلسے ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے تاہم ہماری گزارش ہے کہ کورونا کی صورتحال میں
 
اپوزیشن جلسے جلوسوں کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے،وبا ختم ہو جائے تو بے شک جتنے مرضی جلسے کرلے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنے مفاد کے لئے انسانی جانوں سے کھیل رہی ہے ،ہمار موقف ہے یہ عمل انسانی جانوں کے لئے خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ نشر ہسپتال کا دورہ کرکے دیکھا جائے توملتان میں کورونا مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھی ہے،جنوری میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کا ملتان میں شو ناکام تھا،میری رائے میں یہ تقریب نہیں ہونی چاہیے تھی اوراپوزیشن کو قلعہ کہنے قاسم باغ میں جلسہ کرنے سے نہیں روکنا چاہیے تھا۔جہاں جلسہ نہیں تھا وہاں کنٹینر کی بھی ضرورت نہیں تھی ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ملتان میں لوگ انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ،ہرشخص سے گزارش ہے کہ اپنے اوپر احسان کرےاور احتیاطی تدابیر لازمی طورپر اختیار کرے ۔ہر مکتبہ فکر کو کورونا سے بچنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تو بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملتان میں کرونا کیسز کی شرح زیادہ ہو گئی ہے ، یہ صورتحال ہماری غفلت کے باعث پیدا ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن صورتحال میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے کیونکہ کورونا کی صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے حقائق کے برعکس بات کی ،اگر کوئی الزامات لگانا چاہے تو اسے روکا نہیں جاسکتا ۔سامنے آکر بتائیں کہ میں نے کسی کی پکڑ دھکڑ کی یا کس کی تضحیک کی؟یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات کو ثابت کریں ۔ایک اور سوال پر وزیرخارجہ نے جواب دیا کہ اپوزیشن نے استعفے دینے ہیں تو دیدیں کس نے انہیں روک رکھا ہے ؟8دسمبر کے اپنے جلسے میں استعفوں کے بارےمیں فیصلہ کریں اور دے دیں اپنے استعفے۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے