01:47 pm
آرمی چیف کا بہادرسپوت میجرشبیر شریف شہید کے49ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت، جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے شہید کے مزار پر پھول رکھے گئے

آرمی چیف کا بہادرسپوت میجرشبیر شریف شہید کے49ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت، جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے شہید کے مزار پر پھول رکھے گئے

01:47 pm

راولپنڈی(روزنامہ اوصاف نیوز)پاکستان کے بہادرسپوت میجرشبیر شریف شہید (نشان حیدر)کا49 واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے شہید کے مزار پر پھول رکھے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرومیجر شبیر شریف کے یوم شہادت کے موقع پرسپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ان کے مزار پر تقریب کا اہتمام کیا گیا اور آرمی چیف کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزار پر پھول چڑھائے گئے

 
۔میجرجنرل رضا نے آرمی چیف کی جانب سے پھول رکھے۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے میجرشبیرشریف شہید کی بہادری اور شہادت کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا کہ میجرشبیرشریف شہید نے فوجی اکیڈمی میں اعزازی شمشیر حاصل کی اور 1965 کی جنگ میں ستارہ جرات حاصل کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید نے71 کی جنگ میں بہادری کے ساتھ جان کی عظیم قربانی دی اور نشان حیدر کے حقدار ٹھہرے ہیں۔واضح ہے کہ میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی اسکول سے او لیول کا امتحان پاس کیا۔گورنمنٹ کالج لاہور میں دوران تعلیم انہیں پاکستان کی سب سے بڑی فوجی درسگاہ کاکول سے آرمی میں شمولیت کا اجازت نامہ ملا۔کیڈٹ کے طور پر فوج میں بھرتی ہو جانے کے بعد ان کو ملٹری اکیڈمی کاکول بھیج دیا گیا۔ یہاں سے 1965 میں انہوں نے کمیشن حاصل کیا۔ 1970 میں ان کی شادی ایور شائن پینٹس کے ڈائریکٹر میاں محمد افضل کی صاحب زادی کے ساتھ ہو گئی جن کا نام روبینہ بیگم تھا۔ان کی بیگم محترمہ روبینہ شریف ہوم اکنامکس میں بی اے پاس تھیں۔ ان سے میجر شبیر شریف کا ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام میجر صاحب نے تیمور شریف رکھا۔فوج میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد میجر شبیر شریف شہید نمبر 6 ایف ایف رجمنٹ میں تعینات ہوئے۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشانِ حیدر) کے بعد یہ دوسرے فوجی تھے جنہوں نے پاسنگ آٹ پریڈ کے موقع پر شمشیر اعزاز یعنی سوارڈ آف آنر حاصل کی۔فوج میں رہتے ہوئے انہوں نے بہت کم عرصے کے دوران مختلف فوجی کورسز پاس کئے جن میں ویپنز کورس، انٹیلیجنس کورس اور پیراشوٹ کورس شامل تھے۔اگلے کئی برس تک میجر شبیر شریف فوج کے مختلف شعبہ جات میں خدمات سر انجام دیتے رہے۔ 1965 میں جب بھارت نے پاکستان پر جارحانہ حملہ کیا تو پاک فوج کے جیالوں میں میجر شبیر شریف بھی شامل تھے۔اس وقت یہ سیکنڈ لیفٹنینٹ کے عہدے پر تھے اور ان کو ایک کمپنی کی کمان دے کر کشمیر کے محاذ پر بھیجا گیا تھا۔ ستمبر 1965 کو پاکستانی فوج کے کچھ دستوں کو بے حد گھمسان کی جنگ لڑنا پڑی۔ یہ جنگ جوڑیاں کے محاذ پر ہوئی۔دسمبر 1971 کی جنگ میں بھی بھارت نے مغربی محاذ پر بری طرح منہ کی کھائی۔ 3 دسمبر کو جب بھارت نے مغربی پاکستان پر حملہ کیا تو میجر شبیر شریف شہید کو حکم ملا کہ وہ مسلسل پیش قدمی کریں اور متعلقہ محاذ پر دشمن کو واپس اس کی سرحدوں میں دھکیل دیں۔اس جنگ میں میجر شبیر شریف شہید نے بیری والا اور گورمکھڑا کے محاذ پر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنے فوجی دستوں کی ایسے کمان سنبھالی کہ ان کی بہادری کی داستانیں آج بھی پاک فوج میں زبان زدِ عام ہیں۔چھ دسمبر کو دشمن کے خلاف سینہ سپر میجر شبیر شریف دشمن کی جانب سے پھینکے گئے ایک گولے کی زد میں آئے اور اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔انتقال سے پہلے شدید زخمی حالت میں انہوں نےساتھیوں کو پیغام دیا کہ دشمن کی شکست قریب ہے، ڈٹے رہو۔ساتھیوں نے اپنے شدید زخمی کمانڈر کا آخری پیغام سنا اور پوری قوت سے دشمن پر حملہ آور ہوئے اور اسے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ یوں عظیم قربانیوں کے بعد گورمکھیڑا کا محاذ فتح کر لیا گیا۔شہادت کے وقت ان کی عمر28 برس تھی، ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔میجر شبیر شریف شہید‘ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے اور پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے