05:10 pm
جعلی اورڈرپوک وزیراعظم دومنٹ کیلئےعوام کےاندرآکرتودکھائے، مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب

جعلی اورڈرپوک وزیراعظم دومنٹ کیلئےعوام کےاندرآکرتودکھائے، مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب

05:10 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت لاہور کے جلسے سے خوف زدہ ہے لیکن ہم گھبرا کر گھر نہیں بیٹھیں گے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ونگ کی ذمہ داری جب مجھے سونپ دی گئی تھی تو یہ محدود تھا لیکن آج پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک مضبوط نیٹ ورک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ ملک میں آج جو ہو رہا ہے
وہ کیوں ہو رہا ہے اور کون کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ہمارے سروں پر مسلط ہے لیکن اس حکومت کی بس نہیں چل رہی، ایک صفحے پر ہونے کے باوجود بس کو دھکا لگایا جارہا ہے مگر بس چل نہیں رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گیس آ نہیں رہی لیکن ہزاروں کا بل آرہا ہے، کون کہتا تھا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا، آج مختلف ممالک میں پاسپورٹ پر پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے دو جنگیں لڑیں اور ملک میں امن قائم کیا اور انہوں نے اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کر اقدامات کیے۔مریم نواز نے کہا کہ آج میڈیا سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ کب تک حق سچ بولنے کے لیے مجبور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ کی بہادری کو سلام پیش کیا جاتا ہے جبکہ سابق دو چیف جسٹس کو کس طرح یاد کیا جا رہا ہے، پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو اور کوئی فیصلے انتقام کی بنیاد پر نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام یہ جنگ جیت چکے ہیں اور 13 دسمبر کو اعلان ہونا باقی ہے، پی ڈیم ایم 8 دسمبر کو بڑے فیصلے کرنے جا رہی ہے اور اگر اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ ہوا تو تمام منتخب اراکین اس پر عمل کریں اگر کوئی رکن دباؤ میں آیا تو عوام اس کا گھیراؤ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے