09:59 am
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے پرہلاکتیں، ڈائریکٹر سمیت 7 افراد معطل

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے پرہلاکتیں، ڈائریکٹر سمیت 7 افراد معطل

09:59 am

پشاور(روزنامہ اوصاف) خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے پر ہلاکتیں، ڈائریکٹر سمیت 7 افراد معطل ،مزید انکوائری کا حکم دےدیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق معطل ہونے والوں میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم طاہر، فیسیلیٹی منیجر طاہر شہزاد، سپلائی چین منیجر علی وقاص، بائیو میڈیکل انجینئر بلال بابک، آکسیجن پلانٹ اسسٹنٹ نعمت اور آکسیجن پلانٹ کے 2 ملازمین وحید اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے معطل افراد کے خلاف مزید انکوائری کا حکم دیتے ہوئے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔
 
اجلاس میں واقعہ کا مزید جائزہ لیا جائیگا جبکہ صوبہ میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے پر وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر صحت تیمور جھگڑا نے ہسپتال بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 48 گھنٹے کے اندر آکسیجن کی کمی سے ہونے والی اموات کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ادھر پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 6 کورونا مریضوں کی ہلاکت کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے منیجر نے موقف اختیار کیا کہ رات 12 بجکر 40 منٹ پر مین او ٹی سے آکسیجن کمی کی کال موصول ہوئی، جس پر آکسیجن روم سے رابطہ کیا لیکن کسی کے موجود نہ ہونے پر آکسیجن پلانٹ کے سپر وائزر نعمت سے رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا آکسیجن ٹینک خالی ہیں جبکہ ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے دیئے گئے 100 سلنڈرز بھی موجود ہیں، جنہیں فوری طور پر آئسولیشن وارڈ پہنچا دیا گیا، آکسیجن سٹور کے تالے توڑ کر مزید 20 سلنڈر آئسولیشن وارڈ پہنچائے گئے، سیریس کنڈیشن کے پیش نظر 14 مریضوں کو ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جبکہ کچھ کو لواحقین دوسرے ہسپتال لے گئے، رات 3 بجکر 15 منٹ پر آکسیجن کی ترسیل والی گاڑی پہنچنے پر سلنڈر بھرے اور مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا، ہسپتال منیجر کے مطابق ڈائریکٹر ہسپتال کو بھی صورت حال سے آگاہ رکھا گیا۔یاد رہے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ روز آکسیجن سپلائی وقت پر نہ ہونے سے کورونا وائرس متاثرہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا