11:12 am
نارووال سپورٹس سٹی کیس، احسن اقبال پر فردجرم کی کارروائی 22 دسمبر تک موخر،لیگی رہنما کا چیئرمین نیب پرہتک عزت کا دعویٰ کرنے کااعلان

نارووال سپورٹس سٹی کیس، احسن اقبال پر فردجرم کی کارروائی 22 دسمبر تک موخر،لیگی رہنما کا چیئرمین نیب پرہتک عزت کا دعویٰ کرنے کااعلان

11:12 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس میں فردجرم کی کارروائی 22 دسمبر تک موخر کردی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی،متعلقہ پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی،جج اصغر علی نے کہاکہ آج اس کورٹ کے پراسیکیوٹر موجود نہیں ہیں ،ملزمان کے وکلا نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ تاریخ رکھ لیں ،احسن اقبال کے وکیل طارق محمو دجہانگیری جج نامزد ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔
 
عدالت نے فرد جرم کی کارروائی22 دسمبر تک موخر کردی۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نیب کی حراست میں مجھے فزیو تھراپی سے محروم رکھا گیا،نیب کی وجہ سے میرابازو ہمیشہ کیلئے ٹیڑھا رہ گیاہے،انہوں نے کہاکہ کل مریم نواز نے کہاکہ بندہ تابعدار ہے،میں کہتا ہوں یہ تابعدارہی نہیں داغدار بھی ہے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی کیس کی ایک سال سے پیشیاں چل رہی ہیں،نیب کے ریفرنس میں خودلکھا ہے ایسی سہولت پہلے پاکستان میں نہیں تھی ،ریفرنس میں کرپشن اورمالی بے ضابطگیوں کاذکر نہیں ہے،میری وزارت نے 3200 ارب روپے پاکستان کی ترقی میں خرچ کئے،آئی بی ، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے سب عمران خان کے پاس ہیں ،3200 ارب میں سے 32 روپے بھی مجھ پر کرپشن کے ثابت کردیں۔لیگی رہنما نے چیئرمین نیب پرہتک عزت کا دعویٰ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ نیب کے ذریعے سیاستدانوں کی بے عزتی کی جارہی ہے،نیب سرکاری ملازمین کوسیل میں لے کرجاتا ہے،ان سے کہتا ہے 90 دن اس سیل میں سڑناہے یا ہماری لکھی تحریرپر دستخط کردو۔ان کاکہناتھا کہ نیب کے چیئرمین اور اعلیٰ افسران کے اثاثوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے،احسن اقبال نے کہاکہ سرکاری افسران اب فیصلے کرنا چھوڑ چکے ہیں ،90 دن کاریمانڈڈراؤنا ہتھکنڈا ہے،نیب اس کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرتا ہے۔لیگی رہنما احسن اقبال نے نیب کی حراست میں مجھے فزیو تھراپی سے محروم رکھاگیا،نیب کی وجہ سے میرابازو ہمیشہ کیلئے ٹیڑھا رہ گیاہے،انہوں نے کہاکہ کل مریم نواز نے کہاکہ بندہ تابعدار ہے،میں کہتا ہوں یہ تابعدارہی نہیں داغدار بھی ہے۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا