11:50 am
مودی کی پالیسیاں پورے خطے کیلئے خطرہ، بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی،فواد چوہدری

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہا ہے کہ نریندر مودی کی پالیسیاں پورے خطے کےلیے خطرہ ہیں، ہمیںبھارتی کسانوں کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ بھارتی حکومت کی پنجاب کے خلاف پالیسیاں شرمناک اور بے رحم ہیں، بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو 12 روز ہوگئے لیکن دہلی اپنے کسانوں کو سننے کےلیے تیار نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے ہندوتوا نظریے پر گامزن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو کسانوں کی فکر نہیں،

اسی لیے بھارتی حکومت کی پنجاب کے خلاف پالیسیاں شرمناک اور بے رحم ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھارتی کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل سرحد کے دوسری طرح پنجابی کسان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کہیں بھی ہو سب کیلئے خطرہ بن جاتی ہے، اسی لیے ہمیں بھارتی پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ مودی کی پالیسیاں پورے خطے کےلیے خطرہ ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کے متنازعہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج دارالحکومت نئی دہلی میں مسلسل جاری ہے۔کسانوں نے نئی دہلی کی سرحدوں کا تقریباً محاصرہ کر رکھا ہے، حکومت اور کسانوں کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن تعطل برقرار ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 