05:30 pm
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلا س،اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلا س،اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

05:30 pm

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلا س ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید اور اعلیٰ عسکری حکام سمیت صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، اعلیٰ افسران اور طبی ماہرین بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
 اییپکس کمیٹی نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ۔جلاس میں فیصل کیا گیا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے عسکری و سول قیادت مل کر کاوشیں جاری رکھے گی۔ایپکس کمیٹی ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ایپکس کمیٹی مااسک پہننے کی پابندی پر دفاتر اور عوامی مقامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی تجویز بھی پیش کی گئی ۔سمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آمد و رفت کو مزید محدودکیا جائے گا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حکومتی اقدامات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا۔ کورکمانڈ لاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا اور کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو مزید موثربنانے کا عزم کیا ۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسا ن نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانا قومی چیلنج ہے، انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سول حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری