06:29 pm
  سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ ،ای ویزا پالیسی کو فعال بنانے کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ای ویزا پالیسی کو مزید فعال بنانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی جس کا مقصد ملک میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال بنانے کیلئے جامع سفارشات مرتب کرنا ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی برائے ای ویزہ پالیسی کا پہلا اجلاس وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ا
جلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، مشیر تجارت رزاق داؤد، وفاقی سیکرٹری داخلہ سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری مذہبی امور اور سیکریٹری ہیلتھ، چیرمین نادرہ عثمان مبین اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔چیئرمین نادرہ عثمان مبین نے ای ویزہ کی سہولت اور ای ویزہ کی مختلف کیٹیگریز کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو مفصل بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیر خارجہ شہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں، ای ویزہ پالیسی گذشتہ ڈیڑھ سال سے نافذ العمل ہے ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے ای ویزہ پالیسی کے حوصلہ افزا نتائج کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اس پالیسی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی ان تمام پہلوؤں اور عوامل کا جائزہ لے گی جنہیں بروئے کار لا کر ہم ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیںاور تمام پہلوؤں پر غور و خوض اور مشاورت کے بعد جامع سفارشات کابینہ کی منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کرے گی

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 