12:21 pm
اپوزیشن نے استعفیٰ دیدیا تو وزیر اعظم کو کیا فرق پڑے گا ؟ مریم نواز کون سی سنگین غلطی کر رہی ہیں ؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ سے استعفوں کا اتنا بڑا تحفہ کبھی بھی نہیں دے گی اور اگر ایسا کیا تو یہ بہت بڑی حماقت ہوگی۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آئین میں لکھا ہے کہ اگر اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو آئین کی رو سے عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومتیں جلسے جلوس سے نہیں جاتیں بلکہ صرف تیسری طاقت ہی اُنہیں گراتی ہے
لیکن ن لیگ نے تو تیسری طاقت کے ساتھ بھی ٹکر لی ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ڈیڑھ سو افراد استعفے دیتے ہیں تو ضمنی الیکشن ہو گا یا نیا الیکشن ہو گا؟ اس پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اتنے استعفوں پر اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی، ان نشستوں پر ضمنی انتخابات ہی ہوں گے اور عمران خان وزیراعظم رہیں گے کیونکہ آئین کے مطابق حکومت کو اپنی اکثریت دکھانے کے لیے 172 اراکین اسمبلی کی حمایت چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی میں کوئی شخص کورم میں کمی کی نشاندہی نہیں کرتا تو اسمبلی میں جتنے کم لوگ بھی بیٹھے ہوں وہ چلتی رہے گی ۔انہوں نے پی ڈی ایم کو کورونا کی وجہ سے اپنے جلسے جلوس ملتوی کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ملکی سیاست کو تصادم کی طرف لے کر جا رہی ہیں لیکن ان کا منصوبہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آرہا ، اپوزیشن جماعتوں کو بھی سوچنا چاہیئے کہ نوازشريف کے بیانیے میں پی ڈی ایم کا مفاد نہیں ہے۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ استعفے دینے کا ایٹم بم چلانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن اکیلے اپنے طور پر کیسے کر سکتی ہے؟ جس بھی سیاسی جماعت کو زیادہ شوق ہے تو وہ اپنے استعفے جمع کرائے لیکن میری ذاتی رائے میں پیپلزپارٹی کو استعفوں کی حد تک نہیں جانا چاہیئے۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی