09:55 am
وزیراعظم کے منتظرسانحہ مچھ متاثرین کا دھرناجاری

وزیراعظم کے منتظرسانحہ مچھ متاثرین کا دھرناجاری

09:55 am

کوئٹہ(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم کے منتظر ہزارہ برادری کے متاثرین کا لاشوں کے ساتھ دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ،متاثرین کا غم کم نہ ہو سکا۔، شہدا کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سانحہ مچھ کے بعد بنائی گئی شہدا کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان یہاں نہیں آتے اور ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی نہیں کرتے تب تک ہم میتوں کو نہیںدفنائیں گے اورہمارا دھرنا جاری رہے گا


محکمہ موسمیات کی بارشوں اوربرفباری کی پیش گوئی
۔شہدا کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی سیاسی شخصیات شہدا کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کیلئے آچکی ہیں اور آرہی ہیں مگر ہمارے وزیراعظم کو فرصت نہیں مل رہی ۔ہم بھی اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کرینگے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے اور ہمیں مکمل تحفظ نہیں مل جاتا ۔واضح رہے کہ ملک دو بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت گزشتہ روز دھرنے کے شرکا سے یکجہتی کے لئے پہنچی تھی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کراچی سے کوئٹہ پہنچے تھے اور دھرنے میں شرکت کی، یوسف گیلانی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے، بلاول بھٹو سمیت پی پی قیادت نے لواحقین سے تعزیت کی۔مریم نواز کی قیادت میں نواز لیگ کا وفد بھی کوئٹہ دھرنے میں پہنچا تھا اور انہوں نے ہزارہ برادری کے رہنماؤں سے مچھ واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا، خواتین کو بھی دلاسہ دیا، احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اور دیگر رہنما بھی لیگی وفد میں شامل تھے۔ جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے بھی دھرنے میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا بھی اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ آمد کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں