12:48 pm
پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی منی ٹریل الیکشن کمیشن کودیدی

پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی منی ٹریل الیکشن کمیشن کودیدی

12:48 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بیرون ملک سے آنے والے پیسے کی منی ٹریل الیکشن کمیشن کو فراہم کردی ہے ، نوازشریف اکیلے جھوٹے نہیں مریم بھی شامل ہے،سابق وزیراعظم کو منی لانڈرنگ ، کرپشن اورمنی ٹریل نہ دینے پر نکالا گیا ،نوازشریف عدالت میں سرٹیفائیڈ جھوٹے قرار پائے ،عمران خان کو صادق و امین کا لقب ملا۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہاکہ نوازشریف نے قوم کے ساتھ تواتر جھوٹ بولے شریفوں کی جھوٹوں کی داستان از نو ثابت ہو گئی ہے ،


آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری،گھرمنتقل
انہوں نے کہاکہ ماضی میں جھوٹ سے گزارا ہوجاتا جاتھا مگر اب جھوٹ پکڑے جاتے ہیں پانامہ لیکس کے بعد نوازشریف نے قوم پارلیمان سے جھوٹ بولا ،نوازشریف نے عدالت عظمی میں فلیٹس سے متعلق جھوٹ بولے ،اثے کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپائی اور جھوٹ کا بیانیہ گھڑا۔اوران کو سپریم کورٹ سے سزا بھی منی لانڈرنگ اور کرپشن پر ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے جھوٹوں کی داستان آشکار ہو چکی ہے اورپانامہ کیس میں نوازشریف سرٹیفائیڈ جھوٹے قرار پائے کیونکہ انہوں نے اپنے اثاثے ، کرپشن سے لوٹی گئی دولت اور منی لانڈرنگ سے متعلق کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہ کروا سکے اورنوازشریف آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پور ا نہیں اترتے جبکہ عمران خان پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے پھر بھی منی ٹریل عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو منی لانڈرنگ پر ہی نکالا گیا تھا اب شریف خاندان جھوٹوں پر جھوٹ بول رہا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ نوازشریف کو پانامہ پر نکالا گیا جو ایک اور جھوٹ ہے ۔شہزاد اکبر نے کہاکہ نوازشریف اکیلے جھوٹے نہیں بولتے بلکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی جھوٹوں کے پلان میں شامل ہیں ۔وہ بھی جلسوں میں عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹ پے جھوٹ بولتے ہیں تاہم عوام باشعور ہیں اور وہ سب جانتے ہیں کہ شریف خاندان چوروں اور ڈاکوئوں کا سردار ہے ۔کیوے ماسوی نے بتایا کہ نوازشریف کے بھتیجے اور بھانجے نے مجھے رشوت دینے کی کوشش کی براڈ شیٹ کمپنی کے چیف نے کہا کہ یہ لوگ چیزوں کو گھماتے پھرتے ہیں ۔نوازشریف اگر لندن میں فارغ بیٹھے ہیں تو کیوی ماسوی پر بھی ایک کیس کردیں ۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کمپنی 1999 میں عدالت گئی اور اس وقت ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ۔براڈ شیٹ نے معاہدے میں فیصد کا مطالبہ کیا۔کمپنی نے کہاکہ جب تک ہماری رقم نہ ملے فیلٹس پر کارروائی نہ کی جائے ۔مریم نواز اور ن لیگی رہنمائوں نے بیانیہ گھڑا کہ ہم لندن فلیٹس سے بری ہو گئے ہیں اور لندن فلیٹس کا فیصلہ پڑھے بغیر ن لیگ نے اپنا بیانیہ سامنے لایا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا جو بھی بیرون ملک سے پیسہ آیا ہے اس کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیدے ہیں ۔پی ٹی آئی کا تمام آڈٹ اے گریڈ کمپنیوں کیساتھ کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔