10:29 am
انا للہ و اناالیہ راجعون :ملک بھر میں صف ماتم بچھ گئی   ایک ہی روز میں55افرادجاں بحق

انا للہ و اناالیہ راجعون :ملک بھر میں صف ماتم بچھ گئی ایک ہی روز میں55افرادجاں بحق

10:29 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 450 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 02 ہزار 076 ہوگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 123 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی


سال 2021میں حج و عمرے کے امکانات روشن
تعداد 5 لاکھ 08 ہزار 824 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ28 ہزار 949 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 018، اسلام آباد میں 39 ہزار 462، بلوچستان میں 18 ہزار 467، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار102ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 772 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 2 ہزار 973 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 950 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا
میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ن لیگ کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔ ن لیگی رہنما کو جیل سے رہا کر دیاگیا ،کارکنوں کی بھنگڑے

ن لیگ کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔ ن لیگی رہنما کو جیل سے رہا کر دیاگیا ،کارکنوں کی بھنگڑے

اسامہ بے گناہ تھا۔۔ اسلام میں نوجوان کو قتل کرنےوالے پولیس اہلکارو ں نےا عتراف کرلیا، اسے کیوں قتل کیا گیا

اسامہ بے گناہ تھا۔۔ اسلام میں نوجوان کو قتل کرنےوالے پولیس اہلکارو ں نےا عتراف کرلیا، اسے کیوں قتل کیا گیا

زون 7 کا قیام جلد عمل میں لائنگے ، وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات و ممبر صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند

زون 7 کا قیام جلد عمل میں لائنگے ، وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات و ممبر صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند

 عمران خان سوئچ آن کرکے تبدیلی لے کر نہیں آئے گا۔ماضی میں این ایچ اےکےٹھیکوں میں بڑی کرپشن ہوئی،وزیراعظم عمران خان 

 عمران خان سوئچ آن کرکے تبدیلی لے کر نہیں آئے گا۔ماضی میں این ایچ اےکےٹھیکوں میں بڑی کرپشن ہوئی،وزیراعظم عمران خان 

 منشیات کا بڑھتا استعمال عالمی مسئلہ ہے اور نوجوان نسل اس کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہی ہے۔ وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ

 منشیات کا بڑھتا استعمال عالمی مسئلہ ہے اور نوجوان نسل اس کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہی ہے۔ وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد پولیس کے تمام  تھانوں کےمحرران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،

اسلام آباد پولیس کے تمام  تھانوں کےمحرران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،

 نیب کی ساکھ پہلے ہی کوئی نہیں تھی شہزاد اکبر کے آنے کے بعد نیب مزید بدنام ہوا ہے۔ شازیہ مری 

 نیب کی ساکھ پہلے ہی کوئی نہیں تھی شہزاد اکبر کے آنے کے بعد نیب مزید بدنام ہوا ہے۔ شازیہ مری 

 جب سے یہ حکومت برسر اقتدار آئی ہےملک میں امن و امان داؤ پر لگ گیا ہے، ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تو کپتان جواب دیں۔ سراج الحق 

 جب سے یہ حکومت برسر اقتدار آئی ہےملک میں امن و امان داؤ پر لگ گیا ہے، ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تو کپتان جواب دیں۔ سراج الحق