06:34 pm
ن لیگ کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔ ن لیگی رہنما کو جیل سے رہا کر دیاگیا ،کارکنوں کی بھنگڑے

ن لیگ کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔ ن لیگی رہنما کو جیل سے رہا کر دیاگیا ،کارکنوں کی بھنگڑے

06:34 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ کو جیل سے رہا کردیا گیا۔مدثر ناہرہ جیل سے رہائی کے بعد جلوس کی شکل میں گھر کےلیے روانہ ہوئے۔مدثر ناہرہ کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حکومت پر ریاستی مشینری کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے سماجی رابطے

 
کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مزید کہا تھا کہ ان اقدامات سے آپ بے قصور ن لیگی عہدیداران کو گرفتار تو کرسکتے ہیں لیکن ووٹ کو عزت دو کا علم تھامے ان نڈر سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے روک نہیں سکتے۔ یاد رہے کہ مدثر قیوم ناہرہ کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا، ان پر سرکاری اراضی پر قبضے کے دو مقدمات درج ہیں۔اینٹی کرپشن عدالت نے مدثر ناہرہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر انہیں آج رہائی ملی ہے۔

تازہ ترین خبریں