06:44 pm
ہمیں تو چائے کے ساتھ کیک  کی بھی آفرہوئی ہے؟محمد زبیر سے کس کس نے خفیہ رابطے کیے۔۔؟

ہمیں تو چائے کے ساتھ کیک کی بھی آفرہوئی ہے؟محمد زبیر سے کس کس نے خفیہ رابطے کیے۔۔؟

06:44 pm

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے سابق گورنرمحمد زبیر کے ساتھ خفیہ رابطے کئے گئے ہیں ۔پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
نے کہا کہ چائے پانی کی آفر مولانا کو ابھی ہوئی ہے، ہمیں تو چائے کے ساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے، مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مولانا کے پیچھے نیت باندھ چکے ہیں وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے، اس ملک میں 73 سالوں سے چائے پانی پلایا جارہا ہے، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے خفیہ رابطے بھی کئے گئے، کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میری جان کو چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور سے خطرہ ہے میں نے بھی درخواست دی ہے کہ مجھے چیئرمین نیب سے خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبریں