06:56 pm
 عمران نیازی حکومت تو اسلام آباد میں واقع پمز ہسپتال کو سنبھالنے سے قاصر ہے۔ نیر بخاری 

 عمران نیازی حکومت تو اسلام آباد میں واقع پمز ہسپتال کو سنبھالنے سے قاصر ہے۔ نیر بخاری 

06:56 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سندھ کے ہسپتالوں سے متعلق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو اٹھارہویں ترمیم پر حملہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ عمران نیازی حکومت تو اسلام آباد میں واقع پمز ہسپتال کو سنبھالنے سے قاصر ہے۔ پمز ہسپتال کے ملازمین سڑکوں پر آکر نالائق حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں این آئی سی بی ڈی ہسپتال سندھ حکومت نے تعمیر کیے ہیں جہاں غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ پنجاب ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان سمیت ملک کے کونے کونے سے  

نیب کی ساکھ پہلے ہی کوئی نہیں تھی شہزاد اکبر کے آنے کے بعد نیب مزید بدنام ہوا ہے۔ شازیہ مری
غریب اور نادار لوگ ان ہسپتالوں میں مفت علاج کرواتے ہیں۔ ان ہسپتالوں کو وفاق تحویل میں لے کر نہ صرف سندھ کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے بلکہ ملک بھر کے غریبوں سے مفت علاج کی سہولیات چھین کر ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ سندھ ہسپتالوں کے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن غیرآئینی اور صوبوں کے معاملات میں مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے سرکاری ہسپتالوں میں ویل چیئرز اور اسٹریچر کی بھی فی گھنٹے کے حساب سے کرایہ لیا جاتا ہے جبکہ سندھ کے ان بڑے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو مفت سہولیات میسر ہیں۔ نیر حسین بخاری نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو چیلنج کیا کہ سندھ این آئی سی بی ڈی جیسے ہسپتال اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں قائم کر کے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ بخار، بلڈ پریشر، شوگر اور دل کی بیماریوں کے لئے ادویات مہنگی کرنے والی حکومت عوام سے مفت علاج کی سہولیات پر ڈاکہ ما ر رہی ہے۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ سندھ سے اس لئے انتقام لیا جا رہا ہے کہ اس نے کٹھ پتلی کے پاؤں جمنے نہیں دئیے اس لئے ان کے وسائل پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن اور وفاق دشمن نوٹیفکیشن واپس لے۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

 لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا

حکومت کا ایک اور یو ٹرن۔۔۔ کالعدم تنظیم سے پابندی کے حوالے سےاب کیا فیصلہ کرنےوالی ہے؟عوام کیلئے یقین کرنا مشکل

حکومت کا ایک اور یو ٹرن۔۔۔ کالعدم تنظیم سے پابندی کے حوالے سےاب کیا فیصلہ کرنےوالی ہے؟عوام کیلئے یقین کرنا مشکل

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

اب کتنی عمرپرریٹائرکیاجائے گا،حکومت نے بڑااعلان کردیا

اب کتنی عمرپرریٹائرکیاجائے گا،حکومت نے بڑااعلان کردیا

وفاقی حکومت پے درپے بلنڈر کررہی ہے ،خورشید شاہ

وفاقی حکومت پے درپے بلنڈر کررہی ہے ،خورشید شاہ

عمران خان کل بھی پارلیمان کو چکمہ دے کر نکل گئے،رانا ثنا اللہ

عمران خان کل بھی پارلیمان کو چکمہ دے کر نکل گئے،رانا ثنا اللہ

این اے 249ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا

این اے 249ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا