07:24 pm
میرے والدین معذور ہیں اور ہم 5 بھائی بہن ہیں ۔۔۔ رات کو ماں کے۔۔۔کھانا  فروخت کرنے اور گھر والوں کا پیٹ پالنے والے 13 سالہ بچے کی داستان

میرے والدین معذور ہیں اور ہم 5 بھائی بہن ہیں ۔۔۔ رات کو ماں کے۔۔۔کھانا  فروخت کرنے اور گھر والوں کا پیٹ پالنے والے 13 سالہ بچے کی داستان

07:24 pm

بلاشبہ محنت میں عظمت ہے اور محنت سے روزی روٹی کمانے والے کسی کے محتاج نہیں ہوتے اور ایسے لوگ ہی آگے چل کر مستقبل میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ایک ایسی ہی بے مثال اور محنت کش بچے کی کہانی آج ہماری ویب کی جانب سے صارفین کے لیے پیش کی جار ہی ہے جو ایک سبق آموز چیز بھی ہے۔ مذکورہ بچے کی عمر 13 برس ہے جو پورا دن کپڑے کی دوکان پر ملازمت کرتا ہے اور پھر رات میں اپنی والدہ کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا سائیکل پر فروخت

دنیاکامہنگاترین زہر،اس کاایک گیلن کتنے ارب روپے کاہے اورکس کام کے لیے استعمال ہوتاہے ،جانیں
کرنے نکل جاتا ہے۔13 سالہ بچے کا نام عبدالوارث ہے جو ڈائلاگ پاکستان کو اپنی دلچسپ کہانی سناتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کے والدین معذور ہیں اور زیادہ عمر ہونے کے باعث چہل قدمی کرنے سے قاصر ہیں اور وہ گھر میں ہی رہتے ہیں۔ عبدالوارث نے بتایا کہ ہم 5 بہن بھائی ہیں جن میں میں سب سے بڑا ہوں۔ محنت کش عبدالوارث کا کہنا تھا کہ میں کھانا بیچنے کا کام تقریباً ڈھائی ماہ سے کر رہا ہوں۔نوجوان نے بتایا کہ جب سے اس کے والد چلنے پھرنے سے قاصر ہوئے تب سے گھر والوں
کا پیٹ پالنے کی ذمہ داری اس نے لی ہے۔عبدالوارث کا کہنا ہے کہ وہ دن کے وقت ایک مارکیٹ میں کپڑے کی دوکان پر کام کرتا ہے، اس کا کہنا تھا کہ میں صبح 10 بجے دوکان پر چلاجاتاہوں اور رات کو 8 بجے میری واپسی ہوتی ہے اور 9 بجے میں کھانا فروخت کرنے کے لیے یہاں آجاتا ہوں۔ وارث نے بتایا کہ کھانا گھر پر میری والدہ تیار کرتی ہیں اور پھر رات ڈھائی بجے میں واپس گھر روانہ ہوجاتا ہوں۔ اس نے بتایا کہ میں 7 برس کی عمر سے کپڑے کی دوکان پر کام کررہا ہے۔باہمت عبدالوارث نے مزید بتایا کہ وہ کھانے میں ڈونٹس ، پیزا، گلاب جامن اور میکرونی فروخت کرتا ہے اور اس کام کا آغاز اس نے چائے بیچنے سے کیا۔وارث نے بتایا کہ
میں ایک بڑے سائز کا ڈونٹس کا باکس 150 روپے میں فروخت کرتا ہوں جس کے اندر تین ڈونٹس ہوتے ہیں جبکہ سنگل ڈونٹ والا باکس 50 روپے میں فروخت کرتا ہوں ، اس کے علاوہ گلاب جامن کا ایک ڈبا 70 روپے میں فروخت کرتا ہوں جس میں 7 گلاب جامن شامل ہوتے ہیں۔ عبدالوارث کراچی کے علاقے پاپوش میں مشہور پشاوری سوپ ہاؤس کے آگے کھانے کے آئٹمس بیچنے کرنے کا کام سرانجام دے رہا ہے۔کہانی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ 13 سالہ لڑکا عبدالوارث اپنی سائیکل پر کھانے کی اشیاء پہنچاتا ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ سائیکل میں نے بہت پرانی اور کباڑ سے خریدی تھی اور اس پر خرچہ کر کے درست حالت کی۔عبدل روزانہ اپنے
اہل خانہ کی اچھی زندگی کے حصول کا خواب دیکھتا ہے اور اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے اچھے مستقبل کے لیے بہتر تعلیم دلوانے کا خواہش مند بھی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو