08:00 pm
میں آزربائیجان اور ترکی کے برادر ممالک کے وزراءخارجہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی 

میں آزربائیجان اور ترکی کے برادر ممالک کے وزراءخارجہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی 

08:00 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، آزربائیجان اور ترکی کے وزراءخارجہ کے درمیان سہہ ملکی مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےمشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے درمیان قریبی، خوشگوار اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو مشترک تاریخ، ایک عقیدے، ثقافت اور ہم آہنگی پر قائم ہیں۔ ہم نے ابھی دوسرے سہ ملکی مذاکرات مکمل کیے ہیں ان سہ ملکی مذاکرات کا پہلا دور 2017 میں باکو میں منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی ملاقات میں ہم نے وسیع امور پر بات چیت کی ہے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری، عوامی روابط اور سلامتی کے امور کو فروغ دینا شامل ہے تاکہ موجودہ سٹرٹیجک اور سیاسی تعاون مزید بڑھایاجائے۔شاہ محمود قریسشی نے کہا کہ


نیب کی ساکھ پہلے ہی کوئی نہیں تھی شہزاد اکبر کے آنے کے بعد نیب مزید بدنام ہوا ہے۔ شازیہ مری
اپنے اپنے خطوں میں امن، استحکام اور ترقی کا فروغ ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ ہمارے ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور فعال کیاجائے اور مشترکہ تعاون کے لئے مذاکرات کے عمل کو ایک مستقل جہت بنایا جائے۔ہم نے عالمی اور علاقائی وقوع پزیر سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جس میں مشترکہ مسائل شامل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تینوں اطراف نے مسلم اقلیتوں سمیت انسانوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب اور انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا جس میں اسلامو فوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان بھی شامل ہے۔ تینوں اطراف نے تمام متعلقہ فورمز پر اس عفریت کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ہم نے کورونا کے خلاف اشتراک عمل سے لڑنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ معاشی نمو اور صحت عامہ پر اس کے پڑنے والے وسیع منفی اثرات کا خاتمہ کیاجاسکے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے معیشت، سرمایہ کاری، تجارت وکامرس، توانائی، ماحولیات، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں سہہ ملکی تعاون بڑھانے کے لئے نئے امکانات کی تلاش پر اتفاق کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام علاقائی اور عالمی امور عالمی قانون کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات اور پرامن ذرائع سے حل کئے جائیں۔میرے ہم مناصب نے افغان امن عمل اور تنازعہ کے افغان قیادت میں افغانوں کو قبول حل کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ایک پرامن، مستحکم اور ترقی کرتاہوا افغانستان پورے خطے اور پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ ہم نے قومی مفادات کے معاملات پر ایک دوسرے کی معاونت کا فیصلہ کیا ہےجموں وکشمیر تنازعہ پر اصولی، مسلسل اور ٹھوس حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام اور کشمیری ترکی اور آزربائیجان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے ہم مناصب کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، طویل فوجی محاصرے اور کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے دانستہ غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ