10:06 pm
فوج واضح کر چکی ، سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، امتیاز عالم

فوج واضح کر چکی ، سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، امتیاز عالم

10:06 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار امتیار عالم نے انکشاف کیا ہے کہ فوج حکومت کو واضح پیغا م دے چکی ہے کہ اب سیاست سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ انھوںنے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نےایک ایسے وقت میں پریس کانفرنس کی جب وزیر اعظم ،
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی میں ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد میرا ذاتی تجزیہ یہ ہے کہ فوج نےاپنے ہاتھ کھڑے کردیےہیں۔ انھوںنےکہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جو مہم چلائی گئی وہ کسی حد تک کامیاب ہو ئے ہیں، کچھ لوگوں کے مطابق فوج میں غصہ پایا جاتا ہے کہ جب ملک میں براہ راست مارشل لاء نہیں ہے بلکہ ایک عوام کی منتخب کردہ حکومت ہے تو ایسے میں فوج کو بیچ میں کیوں گھیسیٹا جارہا رہے ۔

تازہ ترین خبریں