10:20 am
ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق

10:20 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 574 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 43 ہزار 650 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 097 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں
 
ٹک ٹاک خونخوار ہو گیا ، پاکستان کے اہم شہر میں ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ٹک ٹاکر کو گولی لگ گئی اور پھر

کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ30 ہزار 718 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4746 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 377، اسلام
آباد میں 39 ہزار 624، بلوچستان میں 18 ہزار 488، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 540 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار869ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 818 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 2 ہزار 284 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 234 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں
​​​​​​​موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلو چ رجمنٹ ایبٹ آباد کاد ورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلو چ رجمنٹ ایبٹ آباد کاد ورہ

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی 

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی 

 سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ شاہ محمود قریشی

سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ شاہ محمود قریشی

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کے پی ایل نے ثابت کیاہے کہ ہندوستان اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے۔ عمر ایوب

کے پی ایل نے ثابت کیاہے کہ ہندوستان اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے۔ عمر ایوب

نذیر چوہان نے ترین گروپ کو خیرباد کہہ دیا 

نذیر چوہان نے ترین گروپ کو خیرباد کہہ دیا