06:13 pm
 تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے پڑے تو کر سکتے ہیں،تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے سے قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا اہم بیان

 تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے پڑے تو کر سکتے ہیں،تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے سے قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا اہم بیان

06:13 pm

لاہور:( مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے جا رہے ہیں ، اگر تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری کر دیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 18 جنوری نویں دسویں کی کلاسز کھل جائیں گے۔کورونا کے دوران تعلیم کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ، 25 سے پہلے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کلاسیں کھل جائیں گی۔جب کہ یکم فروری سے یونیورسٹیاں بھی کھول دی جائیں گی۔ایک وقت میں سکول میں 50 فیصد سے زائد بچوں کی بٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔مراد راس نے مزید کہا کہ اگر سکولز دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری طور پر بند کر دیں گے۔امتحانات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں امتحانات اگست میں ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ امتحانات مئی میں ہوں۔

شہزاد اکبر کاغذ لہراتے رہیں گے کیونکہ کمیشن نہیں ملا ، الزامات پر آج بھی قائم ہوں ۔ مریم اورنگزیب
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار کسی بچے کو بغیر امتحانات کے پاس نہیں کریں گے۔قبل ازیں انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی لاک ڈاؤن کیا تھا، کورونا کی صورتحال کچھ بہتر لگ رہی تھی، کورونا کیسز کا گراف تھوڑا نیچے آگیا ہے، میرا خیال ہے جس طرح ہم نے باقی سیکٹرز ایس اوپیز کے کھول رکھے ہیں، اب ہم دوبارہ کھولنے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کروائیں گے، سکول کھولنے کا ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ سب سے زیادہ نقصان بچوں کا ہورہا ہے۔کسی بچے کو اس سال امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بچوں کو جو ہوم ورک دیا تھا،اس کے نمبر دیے جائیں گے، مئی اور جون میں امتحانات کے بعد اگلا تعلیمی سال شروع کردیا جائے گا، موسم گرما کیچھٹیاں بہت محدود یعنی کم کریں گے، جتنی تعطیلات پہلے ہوتی تھیں ویسے چھٹیاں نہیں دیں گے، کیونکہ اب بچوں کو مزید چھٹیاں نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا جو نقصان ہوچکا ہے، اسی وجہ سے چھٹیوں میں کمی کی جارہی ہے تاکہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دیا جاسکے، وہ بچے جوسکولوں سے ڈراپ ہوگئے ہیں، ان کو بھی واپس لانے کی کوشش کریں گے۔
 

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے