11:16 pm
بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے گدھے کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل

بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے گدھے کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل

11:16 pm


مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سکیورٹی اہلکاروں نے ایک گدھے کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فائرنگ سے گدھے کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیویز اہلکار سرکاری کلاشنکوف سے گدھے کو گولیاں مارہے ہیں۔ جس پر گدھا لہولہان ہو کر نیچے گر جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ نے


 
فائرنگ کے مرتکب دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے ۔ اور اسسٹنٹ کمشنر نے اس حوالے سے دوروز میںرپورٹ جمع کروانےکی ہدایات دی ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی اہلکاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ گدھے کے مالک نے انھیں بتایا تھاکہ گدھا پاگل ہوچکا ہے اور آتے جاتے لوگوں کو کاٹ رہا ہے۔ لیکن تاحال اہل علاقہ یا گدھے کے مالک کا اس حوالے موقف سامنے نہیں آسکا۔

تازہ ترین خبریں