06:56 pm
تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

06:56 pm

لاہور (نیوزڈیسک مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 23 بینک اکاؤنٹس میں بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے بھی پی ٹی آئی کی فنڈنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ کو لیز پر چلایا جا رہا ہے، لیز پر لیے گئے طیارے بھی ضبط ہو رہے ہیں۔اللہ کرے کبھی سلیکٹڈ کی بھی لیز کی طرح ضبط کی خبر آئے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن 
کمیشن میں پینڈنگ پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس فورم پر انصاف کی توقع کریں، ہمیں انصاف کی توقع نہیں ہے۔ الیکشن کے پورے نظام کو فیئر فری بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2018ء کے انتخابات کروانے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔آنے والا سال الیکشن کا سال ہے، الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔ پروپیگنڈے پر بنائی گئی حکومت پروپیگنڈے سے چلائی جارہی ہے۔ حکومت کو چلانے والے بھی اس بات پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کررہے ہیں لوگوں پر ملک پر رحم کرو۔ حکومت چلانے والے پیچھے ہٹیں تو حکومت ایک ہفتہ نہیں چل سکتی۔ مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے ہمیں کبھی 5 روپے نہیں دیے۔معافی مریم اورنگزیب نہیں مانگیں گی، اب آپ کا وقت معافی مانگنے کا ہے۔ ہم نے فارن فنڈنگ پر جواب جمع کرادیا ہے، آپ بھی جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازپنڈی کے کسی مقام سے کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے لانگ مارچ پنڈی کی طرف کرنے کا کہا ہے فیصلہ نہیں کیا۔ لانگ مارچ کے مقام کا فیصلہ سب کی مشاورت سے ہوگا۔جب ہم نے جلسوں کا آغاز کیا تو کہتے تھے یہ جلسے نہیں کرسکتے۔ ہم نے جلسے کرکے دکھائے، عوام نے بھرپور پذیرائی کی۔ لانگ مارچ میں مریم نواز کی قیادت میں پورا پنجاب چلے گا۔ لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن ہے اسی طرح تحریک عدم اعتماد کا بھی آپشن ہے۔ ان میں اور ہم میں بہت فرق ہے، ہم سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ تھے۔ ہر قیمت پر پروپیگنڈے پر قائم حکومت گرائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا