09:36 pm
خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

09:36 pm


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک  ) بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کی سپاری دے کر شوٹرز کی مدد سے مروا دیا ،سی آئی اے پولیس نے شوٹرز اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل رمضان نامی تاجر کو چوہنگ میں واقع اس کے گھر میں ہی نامعلوم افراد نے اسے مار دیاتھا ۔ رمضان کے مارے جانے کا مقدمہ اس کے بیٹے عدنانکی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی
کی مدد حاصل کی تو عدنان کی حرکات مشکوک لگیں ۔ پولیس نے عدنان کو حراست میں لیا تو اس نے پردہ فاش کر دیا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق عدنان نے دو شوٹرز کو 12لاکھ روپے پر رمضان کومارنے پر راضی کیا اور ان کو پانچ لاکھ ایڈوانس دیئے اور باقی رقم کام ہونے کے بعد ادا کی ۔ پولیس نے دونوں شوٹرز کو بھی گرفتار کر لیا ۔ سی آئی اے اقبال ٹائون کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ملزمان نے پینتیس ہزار روپے کا پستول خریدا تھا اور اس سے پہلے بھی رمضان کو مارنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ دوسری جانب لکی مروت شہر کے مصروف ترین فقیران بازار (مینا خیل)میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پستول سے مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے12سالہ راہگیر علی نواز موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بلال زخمی ہوا ہے ۔ واردات کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک فائرنگ سے شہریوں خاص کو دکانداروں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ خوف کے مارے دکانوں کی طرف دوڑ پڑے ۔اس کے علاوہ دیپالپور میں تین مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے پہلے حادثہ میں چک کوٹ رادھا کشن کا محمد پرویز اپنی بیویسیلاں بی بی اور تین سالہ بیٹے ارسلان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ رینالہ خورد کے قریب ٹکر کر بیوی سیلاں بی بی اور تین سالہ بیٹے ارسلان ہلاک ہو گئے۔ دوسرے حادثہ میںدو موٹرسائیکلوں کی تصادم سے موٹرسائیکل سوار 13 سالہ لڑکا شاکی گر گیا اس دوران پیچھے سے آنے والی بس نے اس کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

 پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل 

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل