09:55 pm
دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

09:55 pm


 
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) گلوبل فائر پاور نے سال 2021ء کی فہرست جاری کی ہے، جس میں فوجی قوت کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا 10 واں طاقت ور ترین ملک بن گیا ہے، گلوبل فائر پاور کے مطابق پاکستان ٹاپ ٹین ممالک میں واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل پاکستان پندرہویں نمبر پر تھا اب پاکستانکی پانچ درجے بہتری ہوئی ہے، رینکنگ میں پاکستان نے ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی ، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، اسرائیل، 
آسٹریلیا اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جاری کردہ فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ روس دوسرے نمبر پر ہے، چین تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر طاقتور ترین ملک ہے۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرافغانستان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا،افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعہ کو کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔چیف آف آرمی سٹاف کو سیکورٹی صورتحال،بارڈر مینجمنٹ،بشمول باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ نئے ضم شدہ اضلاع میں ایف سی اور پولیس کی صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے ایف سی اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قبائلی اضلاع میں استحکام لانے کیلئے کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے قیام امن کیلئے مقامی آبادی کی قربانیوں اور دہشتگردی کی خلاف جنگ میں مسلح افواج کی بھرپور حمایت پر ان کی تعریف کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جاری مربوط کوششوں سے مشکل سے حاصل ہونےوالے فوائد کو دیرپا امن اور استحکام میں بدلنے میں مدد ملے گی جبکہ بارڈر کنٹرول اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جاری انٹرافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔قبل ازیں پشاور پہنچنے پر آرمی چیف کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے استقبال کیا۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ