12:52 pm
پلان تبدیل ۔۔ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملتوی، آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

پلان تبدیل ۔۔ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملتوی، آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

12:52 pm

دُبئی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور نئے وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اہم فیصلہ لے لیا ہے، جس کے تحت فی الحال آن کیمپسز تعلیم کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اماراتی وزارت تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آن لائن تعلیم کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔سٹوڈنٹس کو سکولز میں بُلانے کا فیصلہ فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔جب تک نیا اعلان جاری نہیں ہو گا، طلبہ کو گھر سے ہی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا

پنجاب میں سکول کب کھولے جائیں گے ؟ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اعلان کر دیا
جائے گا۔اس حوالے سے سکولوں اور طلبا کے والدین بھی پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ آن لائن تعلیم جاری رکھی جائے۔ اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر سکولوں سے رابطے کر کے انہیں سکولوں میں تعلیم کا پروگرام ملتوی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔سکولوں کے منتظمین کی جانب سے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے طلبا کے والدین کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ فی الحال بچوں کو سکولز میں نہ بھیجیں۔آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پرانے اعلان کے مطابق امارات میں اتوار 17 جنوری 2021 سے سکولوں میں تعلیم شروع ہونا تھی جس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ابوظبی میں 30 اگست سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا ،تاہم والدین کو آپشن دی گئی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھجواسکتے ہیں اور اگر کورونا کے خطرے کے باعث ایسا نہ کرنا چاہیں تو پھر آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔البتہ آن لائن کلاسز کے لیے سکول کی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لازمی ہے۔ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج (Adek)اور ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظبی کے205 نجی سکولوں میں سٹیریلائزیشن اور سماجی فاصلے سے متعلق گائیڈ لائنز پرسختی سے عمل درآمدکرایا جائے گا۔ Adek کی جانب سے تعلیمی سیشن کے آغاز کے دوران مختلف اسکولوں میں چھاپے مار کر کورونا گائیڈ لائنز کی پابندی کا جائزہ لیا جائے گا۔Adekکی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی سیشن کے شروع ہونے سے پہلے ٹیچرز، مینجمنٹ سٹاف اور 12 سال سے بڑی عمر کے بچوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ بچے یا سکول ملازم کو مکمل صحت یابی تک سکول نہیں جانے دیا جائے گا۔ روزانہ سکول میں آمد کے وقت ٹیچرز،مینجمنٹ سٹاف اور سٹوڈنٹس کابخار چیک کیا جائے گا۔ 6 سال سے بڑی عمر کے بچوں اور ٹیچرز کے لیے سکول کیمپس میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی