09:45 am
بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے،وزیرخارجہ

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے،وزیرخارجہ

09:45 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے پر تلا ہے ،بھارت افغانستان میں ایک سپائلرز کا کردار ادا کررہا ہے ،مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40فوجیوں کو مروا ڈالا،بھارت بے نقاب ہوچکا ہے ، دنیا کو اب سوال پوچھنا چاہیے۔ پیر کی صبح نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ کے واقعے کو پاکستان نے رد کیا تھا ، بتادیا تھا کہ بھارت اس کی آڑ میں چال چل سکتا ہے، اب ساری قلعی کھل گئی ہے۔


حکومت کی طرف سے کورونا ویکسین فری لگے گی،نوشین حامد
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بھارت پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں بھارت کو اب جوابدہ ہونا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے خلاف ثبوت اب دنیا کے سامنے آچکے ہیں، خفیہ معلومات اینکر کے پاس کیسے پہنچ گئیں، مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے الیکشن کے لیے خطرناک کھیل کھیلا اور ایشیائی خطے سمیت پوری دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی ، ہم اب بھارت کے خلاف دنیا کو باو ر کرانا چاہتے ہیں کہ اب بھارت سے سوال پوچھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے اپنے سپاہیوں کو مروادیا، بھارتی اینکر کہتا ہے یہ تو زبردست چال ہوگئی، اینکر کہتا ہے کہ اس سے مودی کی جیت کا امکان روشن ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے پر تلا ہوا ہے اور افغانستان میں اسپائلرز کا کردار ادا کرتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ26 فروری کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی تو ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کا گرفتار شدہ پائلٹ واپس کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 14 نومبر کو بھارتی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے لائے تھے اور ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات نے بھارتی عزائم کی قلعی کھول دی ہے۔ دنیا ہمارے ڈوزئیر کو سنجیدگی سے دیکھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ میں 20 جنوری کو نئی قیادت حکومت سنبھالنے جا رہی ہے اور آج برطانوی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف آوازیں آٹھ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ