10:24 am
عالمی برادری مودی سرکار کی عسکریت پسندی روکے،وزیراعظم

عالمی برادری مودی سرکار کی عسکریت پسندی روکے،وزیراعظم

10:24 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم بے نقاب کرتے رہیں گے، خطے میں کسی تنازعے سے پہلے عالمی برادری مودی حکومت کو عسکری ایجنڈے سے روکے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹس میں کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 2019 میں کہاتھابالاکوٹ واقعہ مودی حکومت نے انتخابی فائدہ اٹھانے کیلئے استعمال کیا،2019 میں یو این جنرل اسمبلی میں یہ بات کہی تھی ،


اپوزیشن کی انتشار پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ واقعہ کو فاشسٹ مودی حکومت نے انتخابی فائدے کیلئے استعمال کیا،حالیہ انکشافات نے مودی سرکاراور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا،بھارتی ایڈونچر پورے خطے کو عدم استحکام کاشکار کرسکتا تھا، پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے خطے کو بڑے بحران سے بچایا، انہوں نے کہاکہ انتخابات جیتنے کیلئے فوجی مہم جوئی خطے کو غیر مستحکم کرنے کاباعث بنی۔

تازہ ترین خبریں