10:34 am
اپوزیشن کی انتشار پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن کی انتشار پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ پنجاب

10:34 am

لاہور(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے ذاتی مفادات کیلئے قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی کوشش کی ،ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،عوام مسترد شدہ لوگوں کو پھر مسترد کردیں گے ۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کیلئے قومی یکجہتی تباہ کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن نے قومی مفادات کوزک پہنچائی ۔



پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب کرتے رہیں گے،وزیراعظم
 
انہوں نے کہاکہ عملی طورپر اپوزیشن کی پوزیشن صفررہی،اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،اپوزیشن نے غیرمعمولی حالات میں بھی غیرذمہ داری کاثبوت دیا، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے ۔

تازہ ترین خبریں