11:06 am
وفاقی وزیر داخلہ سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد کی اہم ملاقات

11:06 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اہم وفد نے ملاقات کی،وفد نے اپنے مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، ایم ٹی آئی آرڈیننس کے حوالے سے بات چیت ہوئی، وفد نے مقامی ایم این ایز کیساتھ ترمیمی ڈرافٹ کی کاپی وزارت کو فراہم کی۔



وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا
 
ملاقات کے دوران شیخ رشید احمد نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم عمران سے اس معاملے پر بات کر یں گے۔شیخ رشید نے آرڈیننس کے حوالے سے بدھ تک جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین خبریں