11:49 am
گلگت بلتستان سونامی کی تباہی کے اثرات رونما مہنگائی،بے روزگاری کو نہ روکا گیا تو خدشہ ہے عوام بھوک سے مرینگے:اپوزیشن لیڈر

گلگت بلتستان سونامی کی تباہی کے اثرات رونما مہنگائی،بے روزگاری کو نہ روکا گیا تو خدشہ ہے عوام بھوک سے مرینگے:اپوزیشن لیڈر

11:49 am

گلگت :قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ایجنڈا غربت کے بجائے غریبوں کا خاتمہ ہے۔ نئے پاکستان کے نام پر غریبوں کا قبرستان بنایا جارہا ہے۔ قوم ایک یونین کونسل کی سطح کے آدمی کو ملک پر مسلط کرنے کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرول بم گرا کر رہی سہی کسر بھی پوری کر دی سونامی نے واقعی تباہی مچا دی ہے۔ ستر سالہ تاریخ کی بد ترین مہنگائی نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا تین سو کنال کے محل میں رہ کر مافیاز کے خرچے پر عیاشیاں کرنے والے شخص کے منہ سے ریاستِ مدینہ کا نام اس مقدس ریاست کی توہین ہے۔ عمران نیازی کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ریاستِ مدینہ میں عوام کا خون نہیں چوسا جاتا تھا بلکہ انکی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے جاتے تھے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک پی آئی اے کے جہاز کو ضبط کرنا قومی وقار پر حملے کے مترادف ہے۔ بدقسمتی سے اناڑی نے ملک کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا ڈھائی سالوں میں کسی ایک شعبے یا محکمے میں بہتری تو درکنار کوئی آثار بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بلندو بانگ دعوے کر کے نوجوانوں نسل کو گمراہ کرنے والا عمران نیازی قوم کی نظروں میں گر چکا خود داری کا درس دینے والے نے تاریخ کا سب سے بڑا کشکول اٹھا کر اپنے آپ کو کاذبِ اعظم ثابت کر دیا قوم کو سنہرے خواب دکھانے والوں نے زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کا خرچہ مافیاز چلاتے ہوں اسے غریب عوام کی مشکلات اور دکھ درد کا احساس کیسے ہو سکتا ہے۔ خاندانی نظام اور احساس سے عاری شخص سے خیر کی توقع رکھنا دیوانے کا خواب ہوگا۔
 گلگت بلتستان میں بھی اب سونامی کی تباہی کے آثاررونما ہونا شروع ہوئے ہیں۔ اگر مہنگائی اور بیروزگاری کے عفریت پر قابو نہ پایا گیا تو خدشہ ہے کہ عوام بھوک سے مرجائیں گے۔ گلگت بلتستان دنیا کا واحد خطہ ہے جس کے حکمران اپنے حلقوں میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے وفاقی دارالحکومت میں سردیاں گزارنے میں مشغول ہیں۔عمران خان نے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا غریب عوام نئے پاکستان میں موجودہ کمر توڑ مہنگائی سے تنگ آگئے ہیں گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی قیمت پر کٹھ پتلیوں کو برداشت نہیں کریں گے اگر یہی حالات رہے تو عوامی غیض و غصب انہیں خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔
 

تازہ ترین خبریں

سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے اقدامات شروع :الیکشن کمیشن نے ویجی لینس کمیٹی بنا دی

سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے اقدامات شروع :الیکشن کمیشن نے ویجی لینس کمیٹی بنا دی

پاکستان کو دنیا میں رسوا کرنیوالی حکومت کوگھر جانا ہوگا، حمزہ شہباز

پاکستان کو دنیا میں رسوا کرنیوالی حکومت کوگھر جانا ہوگا، حمزہ شہباز

امریکہ اور سعودی عرب آمنے سامنے۔۔ ولی عہد محمد بن سلمان پر پندیاں لگنے کا خطرہ۔۔۔امریکی صدر نے عندیہ دے دیا

امریکہ اور سعودی عرب آمنے سامنے۔۔ ولی عہد محمد بن سلمان پر پندیاں لگنے کا خطرہ۔۔۔امریکی صدر نے عندیہ دے دیا

غیرملکی سفارتکارنے پاکستانی شہری کوکچل ڈالا،واقعہ وفاقی دارلحکومت کے کس علاقے میں پیش آیا

غیرملکی سفارتکارنے پاکستانی شہری کوکچل ڈالا،واقعہ وفاقی دارلحکومت کے کس علاقے میں پیش آیا

ڈینیل پرل کیس:امریکہ کی کونسی اہم ترین شخصیت وزیرداخلہ سے ملاقات کےلیے پہنچ گئی،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

ڈینیل پرل کیس:امریکہ کی کونسی اہم ترین شخصیت وزیرداخلہ سے ملاقات کےلیے پہنچ گئی،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آپ بھی جاؤ۔۔ حمزہ شہباز کے بعد شہبازشریف اور خواجہ آصف کے حوالے سے بھی عدالت کا بڑا فیصلہ

آپ بھی جاؤ۔۔ حمزہ شہباز کے بعد شہبازشریف اور خواجہ آصف کے حوالے سے بھی عدالت کا بڑا فیصلہ

سند ھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان آپس میں لڑ پڑے۔۔ ایک دوسرے پر لاتوں ،گھونسوں کی بارش۔مارکٹائی کی ویڈیو دیکھیے۔۔

سند ھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان آپس میں لڑ پڑے۔۔ ایک دوسرے پر لاتوں ،گھونسوں کی بارش۔مارکٹائی کی ویڈیو دیکھیے۔۔

یوسف رضاگیلانی پر بجلیاں گرادینے والی خبر۔۔ ن لیگی ارکان نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا،کیا کہا؟ جانیے تفصیل

یوسف رضاگیلانی پر بجلیاں گرادینے والی خبر۔۔ ن لیگی ارکان نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا،کیا کہا؟ جانیے تفصیل

عشق اندھا ہوتاہے،55 سالہ ڈی ایس پی نئی بھرتی ہونےوالی 19 سالہ کانسٹیبل پر دل ہار بیٹھے

عشق اندھا ہوتاہے،55 سالہ ڈی ایس پی نئی بھرتی ہونےوالی 19 سالہ کانسٹیبل پر دل ہار بیٹھے

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ؟حکومت نے بچوں کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ؟حکومت نے بچوں کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

 سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا