12:39 pm
پی ٹی آئی رہنما ساتھیوں سمیت جاں بحق

پی ٹی آئی رہنما ساتھیوں سمیت جاں بحق

12:39 pm

صوابی (نیوز ڈیسک) صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوابی میں مردان روڈ پر منیر اسپتال کے قریب گاڑی پر گولیاں چلا دی گئیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ مردان روڈ پر موٹر کار پر اندھا دھند فا ئ ر ن گ سے کار میں سوار پی ٹی آئی کے سابق ویلج ناظم مانیری صوابی قمر زمان سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والوں میں

پی ڈی ایم تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہوں گے ،مریم نواز
دو راہگیر بھی شامل ہیں۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق مقتول قمر زمان موٹر کار میں آرہے تھے کہ مردان روڈ پر بدری پل کے قریب ان کی کار پر ۔۔۔۔ گئی جس کے نتیجے میں قمر زمان سکنہ صوابی موقع پر جاں بحق جب کہ کار میں سوار ان کا رشتہ دار عمران علی شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے اور لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال صوابی منتقل کر دیا ۔ بعد ازاں شدید مجروح
عمران علی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ آخری اطلاع آنے تک لاشوں کی پوسٹ مارٹم کی جارہی تھی جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کرانے میں تاخیر تھی صوابی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

تازہ ترین خبریں