12:45 pm
وفاقی حکومت نے براڈشیٹ کی کچھ دستاویزات پبلک کردیں

وفاقی حکومت نے براڈشیٹ کی کچھ دستاویزات پبلک کردیں

12:45 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کےمعاملے پر وزیراعظم نے کچھ ہدایات دی ہیںاور ہم براڈ شیٹ کے کچھ دستاویز پبلک کررہےہیں ،اب سب کو تفصیلات تک رسائی ہوگی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ  ہمارے وکلا نے براڈ شیٹ سے متعلق فیصلے منظر عام پر لانے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے اس پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔براڈ شیٹ کمپنی کے ساتھ معاملات کے آغاز سے تفصیلات بتاتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سال 2000 میں جون کے مہینے میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور براڈ شیٹ کے مابین اثاثہ برآمدگی کا پہلا معاہدہ ہوا،



پی ڈی ایم تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہوں گے ،مریم نواز
جس کے بعد جولائی 2000 میں ایک اور ادارے انٹرنیشنل ایسٹ ریکوی کے ساتھ ایک اور معاہدہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2000 میں جب نواز شریف اس وقت کی حکومت سے ڈیل کر کے سعودی عرب چلے گئے تو ایک اور معاہدہ ہوا جو چلتا رہا اور اس میں اس کمپنی کو مختلف اہداف دیے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ 28 اکتوبر 2003 میں حکومت پاکستان یعنی نیب نے براڈ شیٹ کے ساتھ یہ معاہدہ منسوخ کردیا، جس کے بعد دونوں اداروں نے 2007 میں حکومت پاکستان کو نوٹس دے دیا تھا کہ ہماری رقم واجب الادا ہیں۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ ان نوٹسز کے تناظر میں آئی اے آر کے ساتھ جنوری 2008 میں تصفیہ کیا گیا اور انہیں 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کیے جانے تھے جو اب بھی نافذ عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 مئی 2008 کو براڈ شیٹ کے ساتھ بھی تصفیے کے معاہدے پردستخط ہوئے جس کے تحت انہیں 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اکتوبر 2009 کو براڈ شیٹ نے واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے ایک مرتبہ پھر حکومت پاکستان کو نوٹس بھیجا، چنانچہ اس دور میں دوبارہ ثالثی کی کوششوں کا آغاز ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ثالثی میں معاملہ چلتا رہا اور 2016 میں اپنے اختتام پر پہنچا جس کے تحت اگست 2016 میں پاکستان کے خلاف واجب الادا رقم کا دعویٰ منطور ہوگیا، جس کے بعد 2 سال تک رقم کے تعین کا سلسلہ چلا جس کا فیصلہ جولائی 2018 میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اگست 2018 میں ہماری حکومت آئی اور جولائی 2019 میں اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ اپیل کی گئی جس کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا، جون 2020 میں براڈ شیٹ نے ثالثی کا عبوری حکم حاصل کیا کہ پاکستان کو رقم کی ادائیگی کرنی ہے لہٰذا اس کے جہاں بھی اثاثے ہوں ان پر ایک ضمنی حکم جاری کیا جائے، یہ حکم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور بینک اکاؤنٹس پر لیا گیا۔شہزاد اکبر کے مطابق 31 دسمبر 2020 کو براڈ شیٹ کو واجب ادا رقم کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد اس نے عبوری حکم واپس لے لیا۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ سامنے رکھنے سے ایک چیز واضح ہوتی ہے کہ یہ معاملہ ماضی کی ڈیلز اور این آر اوز کی قیمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو این آر او اور تصیفے ہوئے اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے جن کی ادائیگی حکومت پاکستان کو آپ کے ہی ٹیکس کے پیسوں سے کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز