02:46 pm
(ن)لیگ کا 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

(ن)لیگ کا 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

02:46 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) نے 2018 کے الیکشن کالعدم قراردینے کا مطالبہ کردیا جبکہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی رکنیت ختم کرے گا اور عمران خان کو نااہل قرار دے گا۔الیکشن کمیشن کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے اپنے فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے،پی ٹی آئی نے بیرون ملک کمپنیاں قائم کیں اور فنڈز حاصل کیا ،


شمالی وزیرستان:پاک فوج کی بڑی کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار
پی ٹی آئی نےپاکستان دشمن لابنگ سے بھی فنڈنگ حاصل کی،الیکشن کمیشن اور پاکستان کے قانون سے چھپایا گیا ،اسٹیٹ بینک نے درجنوں ایسے بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جو انہوں نے ظاہر نہیں کئےتھے،امریکاسےناجائز فنڈنگ حاصل کرنے کی بات تسلیم کرلی گئی ،مدعا ایجنٹ پر ڈالا گیا،اپنے بینک اکاؤنٹ استعمال کریں اور آپ کومعلوم نہ ہو کہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے ،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑافارن فنڈنگ کیس جس میں مجرم اعتراف گناہ کرچکا ہے ،اربوں رپوں سے سیاسی استحکام پیدا کیا گیا،تمام شواہد ریکارڈ پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینا چائیے،2018 کے انتخابات مشکوک ہوچکے ہیں بلکہ ان کی قانونی حیثیت ہی مشکوک ہوچکی ہے،امید ہے الیکشن کمیشن پارٹی کی رکنیت ختم کرے گا اور عمران خان کو نااہل قرار دے گا،پاکستان کے تفتیشی ادارے عمران خان کی فنڈنگ کی ٹریل کو بھی ٹریس کریں،پاکستان کی سیاست کے سب سے بڑے فراڈ کا باب بند ہونا چائیے،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چائیے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم نے ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ حاصل نہیں کی،ہم نے تمام اکاؤنٹ الیکشن کمیشن کے ساتھ شیئر کئے ہیں،ہم نے اپنے ڈونرز کی تمام فہرست اور ٹرانزیکشن کی تفصیل بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعدیہ عباسی کی شہریت کا فیصلہ فوری طور پر ہوجاتا ہے لیکن فیصل واڈا قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں،پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں کو بھی اسی انداز سے دیکھا جائے جیسے ن لیگ کے سینیٹرز کے خلاف کئے گئے،قانون کی نظر میں سب ایک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس کی تفصیل انتظامیہ کے ساتھ طے کی جائے گی،ہمارا مقصد پاکستان کی آواز الیکشن کمیشن تک پہنچانا ہے ہم پرامن احتجاج کریں گے،مجھ پر 70 ارب ملتان سکھر موٹروے کا الزام ہے منتظر ہوں حکومت ثابت کرے،موٹروے کا تمام پیسہ چائنہ نے براہ راست دیا ہے،کیا حکومت یہ الزام لگارہی ہے کہ چین کی حکومت نے مجھے رشوت دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ان کی نا اہلی کے باعث بلیک آؤٹ ہوا، توانائی سیکٹر حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے،چھ ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا صرف 18 فیصد استعمال کیا جا سکا ہے،ان کو صرف گالیاں دینا اور جھوٹے الزام لگانا آتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

ماہانہ پٹرول مہنگا کرنے کا معاملہ: سندھ  کے وزیرنے وفاق کیخلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

ماہانہ پٹرول مہنگا کرنے کا معاملہ: سندھ  کے وزیرنے وفاق کیخلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

نیب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا

نیب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈا ئون  

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈا ئون  

پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر ، 154ارکان اسمبلی معطل ، وجہ سامنے آگئی

پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر ، 154ارکان اسمبلی معطل ، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد کے بیچوں بیچ بر آمد ہونے والی سینکڑوں سال قدیم مسجد جس کا رخ قبلہ کی طرف نہیں ہے، لوگ یہاں جانے سے کیوں ڈرتے ہیں ؟حیران کن اور پرا

اسلام آباد کے بیچوں بیچ بر آمد ہونے والی سینکڑوں سال قدیم مسجد جس کا رخ قبلہ کی طرف نہیں ہے، لوگ یہاں جانے سے کیوں ڈرتے ہیں ؟حیران کن اور پرا

پہلے ماں نے چھوڑ ا پھر باپ بھی در بدر رُلنے کیلئے تنہا چھوڑ گیا ، پاکستانی معذور بھائی بہن کی دردناک کہانی ، دوونوں آج کل کیسے گزارا کرتے ہیں

پہلے ماں نے چھوڑ ا پھر باپ بھی در بدر رُلنے کیلئے تنہا چھوڑ گیا ، پاکستانی معذور بھائی بہن کی دردناک کہانی ، دوونوں آج کل کیسے گزارا کرتے ہیں

ماں باپ نے شرم کے مارے  چھوڑ دیا مگر وہ خواجہ سرا جس نے محنت کرکے بھینسوں کا فارم بنایا ، کاریں خریدیں اور خود سے نفرت کرنے والے  پورے خاندان کو

ماں باپ نے شرم کے مارے چھوڑ دیا مگر وہ خواجہ سرا جس نے محنت کرکے بھینسوں کا فارم بنایا ، کاریں خریدیں اور خود سے نفرت کرنے والے پورے خاندان کو

کیا پاکستانی مشہور ترین ہیرو سلطان راہی روحانی دنیا کی بہت بڑی شخصیت تھے؟ سلطان راہی کو کیوں اور کس نے قتل کیا ؟

کیا پاکستانی مشہور ترین ہیرو سلطان راہی روحانی دنیا کی بہت بڑی شخصیت تھے؟ سلطان راہی کو کیوں اور کس نے قتل کیا ؟