04:19 pm
طلبا و طالبات‎تیاری کر لیں ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟ وزیرتعلیم نے اعلان کر دیا

طلبا و طالبات‎تیاری کر لیں ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟ وزیرتعلیم نے اعلان کر دیا

04:19 pm

پشاور(پی این آئی )صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا کے شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات رواں سال مئی یا جون میں ہوں گے، انٹرمیڈیٹ امتحان سے قبل اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے گورنمنٹ شہید ثاقب نواز نمبر2 پشاور کینٹ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کو جائزہ لیا اور کہا کہ تمام سکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے، مختلف ٹیمیں اسکول میں باقاعدگی سے

براڈشیٹ کیس کے حقائق تہلکہ خیز ہیں،فواد چوہدری
ایس او پیز چیک کر رہی ہے۔جبکہ اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں صورتحال دیکھ کر اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔تاہم وزیر تعلیم پنجاب یاسر ہمایوں کا اس پر کہنا تھا کہ تعلیم کا سلسلہ بحال ہوچکا ہے، بورڈز امتحانات طلبہ کی موجودگی میں ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے دوسری مرتبہ بند ہونے والے تعلیمی
ادارے تقریبا ً2ماہ بعد دوبارہ کھل گئے۔پیر کو ملک بھر میں پہلے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں جس میں نویں سے بارہویں، او اور اے لیول کے طلبہ کو اداروں میں آنے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 3 مراحل میں دوبارہ کھولے جائیں گے، جس میں پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت کے لیے 18 جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں اداروں میں بحال ہوں گی۔جس کے بعد یکم فروری سے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے ہی جامعات اور دیگر اعلی تعلیم کے ادارے بھی کھل جائیں گے۔پیر کو
کھلنے والے تعلیمی اداروں میں طلبہ و اساتذہ کو عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔تعلیمی اداروں کے پہلے مرحلے میں دوبارہ کھولے جانے سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ٹوئٹ بھی کی۔وزیر تعلیم نے گزشتہ شب کی گئی اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کل سے 9سے 12 ویں جماعت، او اور اے لیول کے طلبہ اسکول/ کالجزجائیں گے، انہیں نیک تمنائیں، ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔‎

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔