05:43 pm
عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔  مولانا فضل الرحمان

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔ مولانا فضل الرحمان

05:43 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج پی ڈی کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میں نے اور مریم نواز نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اجلاس میں کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے مظاہرے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا کل پی ڈی ایم کی قیادت الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس فارن فنڈنگ کیس کے مرکزی ملزم عمران خان نیازی ہے اس پیسے کو دھاندلی اور انتشار کے لیے استعمال کیا گیا عمران نیازی نے مدر آف این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرینگے کہ جس جرم کا اعتراف ہوچکا ہے اس کا الیکشن کمیشن
فوراً فیصلہ سنائے اس طرح التوا سے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں ، اس فیصلے میں کیوں تاخیر ہورہی ہے کبھی تو ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف چھ ماہ میں فیصلہ دیا جائے مگر سیلیکٹڈ کے خلاف چھ سال سے معاملے کو کیوں التوا کا شکار کیا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آج کے اس اجلاس میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے 21 جنوری کو اسرائیل نامنظور جلسہ کراچی میں ہوگا5 فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پر لیاقت باغ میں جلسہ ہوگا9 فروری کو حیدر آباد اور 13 فروری کو سیالکوٹ میں جلسہ ہوگا16 فروری کو پشین ، 23 کو سرگودھا جبکہ 27 خو خذدار میں  جلسہ ہوگا۔ہم جمہوری لوگ ہیں ہم دھاوا نہیں جمہوری احتجاج کررہے ہیں یہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار ہوکر فیصلہ کرنا ہوگا، ہم پی ڈی ایم کی طرف سے مطالبات پر مبنی خط پیش کرینگے کل ایک بجے تک مختلف ریلیاں کشمیر چوک پہنچ گئی ہیں جہاں سے قیادت بھی شریک ہوگی

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔